عمران خان کی آمرانہ طرز عمل کی وجہ سے تحریک انصاف ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے، راشدہ یعقوب شیخ
منگل 30 جون 2015 16:57
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان کچھ بھی کرلیں وہ وزیر اعظم نہیں بن سکتے ۔عمران خان کی آمرانہ طرز عمل کی وجہ سے تحریک انصاف ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے ۔ عمران خان کی حیثیت متنازعہ ہوچکی ہے ۔ان کی وجہ سے تحریک انصاف کئی حصوں میں تقسیم ہے ۔عمران خان چےئر مین شپ چھوڑ دیں تو تحریک انصاف میں اختلافات ختم ہوجائیں گے ۔
دھاندلی تحریک انصاف کے انتخاب میں ہوئی ۔(جاری ہے)
خبیرپختون کی حکومت دھرنے میں مصروف رہی جبکہ پنجاب میں جوہر ی انداز میں ترقی ہورہی ہے ۔عمران خان صرف نعرے لگار رہے ہیں عوام کو وہ کچھ نہیں دے سکے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب میں محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کی ٹیم نے ماہرین معیشت کی مشاورت سے بہترین ترقیاتی حکمت عملی مرتب کی ہے تاہم معاشرے کے عام آدمی کو تعلیم،صحت،پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کی منصوبہ بندی کئے بغیر ترقی کے اہداف کا حصول بے معنی ہے -انہوں نے کہاکہ انرجی سیکٹر ، ایکسپور ٹ بڑھانے اور مینوفیکچر نگ شعبے کے بارے میں پلاننگ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ہر بچے کو زیو رتعلیم سے آراستہ کرنے کی منصوبہ بندی بھی کرنا ہوگی-
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.