ایف بی آر بینک اکاؤنٹس تک رسائی اور کاروباری یونٹس پر چھاپوں جیسے کاروبار دشمن اقدامات نہ اٹھائے‘ لاہور چیمبر
اگر ایف بی آر نے کاروباری املاک پر چھاپوں اور بینک اکاؤنٹس تک رسائی جیسے اقدامات سے گریز نہ کیا تو ریونیو ٹارگٹ حاصل کرنا ناممکن ہوگا
منگل 30 جون 2015 18:30
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ اگر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کاروباری املاک پر چھاپوں اور بینک اکاؤنٹس تک رسائی جیسے اقدامات سے گریز نہ کیا تو ریونیو ٹارگٹ حاصل کرنا ناممکن ہوگا۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے صدر اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس دہندگان کے بینک اکاؤنٹس تک رسائی اور کاروباری یونٹس پر بلاجواز چھاپے مارنے کے معاملات کا نوٹس لیں کیونکہ اس سے تاجر برادری کی حوصلہ شکنی اور کاروباری ماحول خراب ہورہا ہے۔
اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ حکومت معیشت کو پٹڑی پر واپس لانے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے لیکن بیوروکریسی تاجر برادری میں خوف و ہراس پھیلاکر ان اقدامات کو ناکام بنانے پر تلی ہوئی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو ٹیکس دہندگان کے اکاؤنٹس تک رسائی کے ذریعے ٹیکس دہندگان کو شدید مشکلات سے دوچار کررہا ہے اور دوسری طرف فیکٹریوں اور دوکانوں میں چھاپے مارکر پریشانیاں مزید بڑھائی جارہی ہیں۔
اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ایسے اقدامات کی وجہ سے نہ صرف ٹیکس دہندگان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے بلکہ کاروبار دوست حکومت کی ساکھ بھی متاثر ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینک اکاؤنٹس تک رسائی اور قوم نکلوانا آخری قدم ہونا چاہیے لیکن ریجنل ٹیکس آفسز/لارج ٹیکس پیئر یونٹس ٹیکس اہداف پورے کرنے کے لیے فوری طور پر انتہائی قدم اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کوٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور انڈر انوائسنگ و سمگلنگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات اٹھانے چاہئیں لیکن یہ واجبات کی وصولی کے نام پر ٹیکس دہندگان کے بینک اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرکے حالات بگاڑنے میں مصروف ہے۔ اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ایماندار ٹیکس دہندگان کا شکرگزار ہونا چاہیے جو ٹیکس کی ادائیگی کی صورت میں اپنا قومی فریضہ بہ احسن ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ایف بی آر کو اکاؤنٹس تک رسائی اور کاروباری املاک پر چھاپوں سے منع کرے۔مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.