فیصل زمان ترقیاتی سکیموں میں روڑے اٹکا کر اہلیان علاقہ سے کونسان بدلہ لے رہے ہیں‘ رکن صوبائی اسمبلی ثوبیہ خان
منگل 30 جون 2015 18:48
ہری پور۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) رکن صوبائی اسمبلی فیصل زمان کو عوام نے مسائل کے حل کیلئے منتخب کیا ہے، وہ ہماری ترقیاتی سکیموں میں روڑے اٹکا کر اہلیان علاقہ سے کونسان بدلہ لے رہے ہیں، موصوف کو حلقہ سے 27 ہزار ووٹ ملے ہیں تو مسلم لیگ (ن) کے امیدوار پیر صابر شاہ کو بھی 25 ہزار سے زائد لوگوں نے ووٹ دیئے ہیں، موصوف علاقہ کے ترقیاتی کاموں پر خوش ہونے کی بجائے سرکاری افسران کو دھونس دھاندلی کے ذریعہ ترقیاتی کام رکوا کر یہ ثابت کر رہے ہیں کہ انہیں حلقہ کی عوام سے کوئی دلچسپی نہیں، ہم نہ صرف صوبائی اسمبلی سے بلکہ وزیراعظم پاکستان سے بھی فنڈ لا کر حلقہ میں خرچ کریں گے، عوامی خدمت کے دعویداروں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آ چکا ہے۔
ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی ثوبیہ خان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ حلقہ کی ترقی کیلئے ہم نے تقریباً ایک کروڑ روپے کی ترقیاتی سکیمیں منظور کروائیں تاہم مقامی رکن صوبائی اسمبلی نے مختلف سرکاری افسران پر دبا ؤ ڈال کر اور صوبائی وزراء سے ملاقاتیں کر کے اس فنڈز کو رکوانے کی کوشش کی، جب میں نے اپنا فنڈ غازی کے ملحقہ دیہاتوں سریکوٹ وغیرہ میں لگانا چاہا تو وہاں بھی موصوف نے رکاوٹیں ڈالی، عوام انتخابات میں عوامی نمائندوں کو اس لئے منتخب کرتے ہیں کہ وہ ان کو در پیش مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کریں گے لیکن انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ تحریک انصاف کے مقامی رکن صوبائی اسمبلی عوام کے مسائل حل ہونے میں خود سب سے بڑی رکاو ٹ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیر صابر شاہ اس حلقہ کی آن شان اور جان ہیں، اگر کسی نے وقتی طور پر کامیابی حاصل کر لی ہے تو اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ وہ ساری عمر کیلئے اس حلقہ کا مالک بن گیا ہے، وہ علاقہ کے عوام سے کئے ہوئے پیر صابر شاہ کے ایک ایک وعدے کا پاس رکھیں گی اور ہر گلی، محلہ اور علاقہ میں ترقیاتی کام کروائیں گی، صرف صوبائی نہیں بلکہ وفاقی حکومت سے بھی فنڈز لا کر اس حلقہ کی محرومیوں کے خاتمہ کیلئے بطور ایک مسلم لیگی ورکر اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.