پاکستان ، زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کی سہ ملکی سیریز پر بنگالی بورڈ کی چیخیں نکلنے لگیں

بدھ 1 جولائی 2015 12:09

پاکستان ، زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کی سہ ملکی سیریز پر بنگالی بورڈ کی ..

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) زمبابوے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی تین ملکی سیریز کی تصدیق کے بعد بنگلہ دیش نے بین الاقوامی کرکٹ کے شیڈولنگ سسٹم کو تنقید کا نشانہ شروع کر دیا میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش نے بھارت کو حال ہی میں تین میچوں پر مشتمل سیریز میں شکست دی تھی جس کے بعد ماضی میں کمزور سمجھے جانے والی ایشین ٹیم نے چیمئنز ٹرافی کیلئے کوالیفائی کرنے کا جشن منایااس سے قبل بنگلہ دیش نے پاکستان کو بھی تین صفر سے مات دی تھی جس کے بعد آئی سی سی رینکنگ میں اس کی پوزیشن ساتویں ہوگئی اور یہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز سے آگے ہے۔

میزبان انگلینڈ کے علاوہ دنیائے کرکٹ کی ساتھ دیگر ٹیمیں 2017 میں چیمپئنز ٹرافی میں میں حصہ لیں گی جس کے لیے کوالیفائی کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے تاہم حال ہی میں ویسٹ انڈیز نے تصدیق کی کہ ان کی ٹیم زمبابوے میں پاکستان اور میزبان ٹیم کے ساتھ تین ملکی سیریز کھیلے گی جس کے بعد بنگلہ دیش کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کو سری لنکا کے خلاف پانچ میچوں پر مشتمل ایک روزہ سیریز میں بھی اپنی رینکنگ بہتر بنانے کا موقع ملے گا جو 11 جولائی کو شروع ہوگی۔بنگلہ دیش کرکٹ بوڑد کے ڈائریکٹر جلال یونس نے کہا کہ جب سے آئی سی سی نے ایف ٹی پی کی پیروی کرنا چھوڑدی ہے اور ٹیموں کو باہمی طور پر ڈیل کرنے کی اجازت دی تب سے پورا نظام خراب ہوگیا انہوں نے کہا کہ اس سے سسٹم میں خامیاں پیدا ہوئیں۔

میں اس کی حمایت نہیں کرتا۔ یہ صحت مندانہ مقابلہ نہیں۔بنگلہ دیش کو اب چیمئنز ٹرافی میں نشست پکی کرنے کے لیے آئندہ ماہ جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں میں سے کم از کم ایک میچ جیتنا ہوگا تاہم جلال پراعتماد تھے کہ ان کی ٹیم ایسا کرپائے گی۔انہوں نے کہاکہ ہم ابھی بھی چیمپئنز ٹرافی کھیل سکتے ہیں ہمیں صرف جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں پرفارم کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :