الطاف حسین اپنی سچائی کیلئے ہماری طرح برطانیہ میں مقدمہ کر کے جیتیں‘ چودھری شجاعت حسین
بدھ 1 جولائی 2015 16:38
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے سابق ایم این اے اور مسلم لیگ کی حکومت میں وزیرمملکت غیاث احمد میلہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی جو ان کے گاؤں میلہ ضلع سرگودھا میں ادا کی گئی۔ اس موقع پر میڈیا کے سوالات کے جواب میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو فوری طور پر برطانوی عدالت سے رجوع کرنا چاہئے جس طرح ہم نے لندن کے موٴقر اخبار ”گارڈین“ میں غلط خبر کی اشاعت پر دعویٰ دائر کر کے 1991ء میں جیتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ گارڈین نے جو اہمیت میں کسی طور بی بی سی سے کم نہیں ہمارے خلاف بینک کے قرضے معاف کرانے کی جھوٹی خبر شائع کی تھی جس پر ہم نے برطانوی عدالت میں دعویٰ دائر کیا اور اخبار نے صفحہ اول پر اپنی ہی خبر کو غلط قرار دیتے ہوئے ہماری پوری فیملی سے معافی شائع کی تھی اور اسے مقدمہ کے تمام اخراجات ادا کرنا پڑے تھے۔(جاری ہے)
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ نوازشریف کی وزارتِ عظمیٰ کے دوران ان کے اور اسحاق ڈار کے خلاف بی بی سی نے منی لانڈرنگ کرنے کی خبر چلائی تھی جس پر میں نے نوازشریف کو مشورہ دیا تھا کہ انہوں نے اگر منی لانڈرنگ نہیں کی تو میری طرح عدالت سے رجوع کریں لیکن انہوں نے میرا مشورہ نہ مانا اور عدالت میں نہیں گئے تھے۔
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اب میرا الطاف حسین کو مشورہ ہے کہ وہ اپنی بیگناہی ثابت کرنے کیلئے فوری طور پر بی بی سی کے خلاف دعویٰ دائر کریں تاکہ ان کے خلاف جو ابہام پیدا ہو رہا ہے وہ ختم ہو جائے کیونکہ بی بی سی کیلئے غلط خبر کو عدالت میں ثابت کرنا بہت مشکل ہو گا۔ چودھری غیاث احمد میلہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے موقع پر نہایت جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے، علاقہ کی سینکڑوں خواتین دھاڑیں مار مار کر رو رہی تھیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اس علاقہ میں شاید اتنا بڑا جنازہ پہلے کبھی نہ ہوا ہو گا۔ چودھری شجاعت حسین نے مرحوم کے والد، صاحبزادوں اور جنرل (ر) سلیم میلہ سے مل کر دلی طور پر تعزیت کی۔ چودھری شجاعت حسین کو چہرہ دیکھنے کیلئے کہا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں اپنے دل اور تصور میں وہی چہرہ دیکھنا چاہتا ہوں جو کئی سال سے میری رفاقت اور دوستی میں میرے ساتھ رہا۔ سابق سینیٹر ڈاکٹر خالد رانجھا بھی چودھری شجاعت حسین کے ہمراہ جنازہ میں شریک تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.