رہائشی مکانات میں ہوااوربجلی کا متبادل انتظام وقت کی ضرورت بن گیا
بدھ 1 جولائی 2015 17:35
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء)ملک میں شدید موسم گرما اوربجلی کی قلت کی وجہ سے رہائشی مکانات میں تازہ ہوا اورتوانائی کا متبادل انتظا م وقت کی ضرورت بن گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب مکانات خریدنے یا کرائے پرلینے کی باری آتی ہے تو شہری پائیدار ہاؤسنگ خصوصیات کواپنی پہلی ترجیح میں رکھتے ہیں۔Lamudiپاکستان کی حالیہ ریسرچ سے یہ حقیقت سامنے آئی ہے کہ مکان کے اندرپائیدار خصوصیات موجودہ 13سے 15 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کیلئے ایک ضرورت بن چکے ہیں ۔
جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ بجلی کی زیادہ ترپیداوارغیر قابل تجدید توانائی کے وسائل کے ذریعے سے ہے اور مستقبل میں یہ صورت حال مزید خراب ہونے کی توقع ہے ۔ڈویلپرز اور بلڈرز بدلتے رہائشی ضروریات سے اچھی طرح واقف ہیں اور انھوں نے ان خصوصیات کو شامل کرنا شروع کر دیا ہے۔(جاری ہے)
پاکستان میں جاری پائیدار ترقی کی ایک نمایاں مثال ڈی ایچ اے سٹی کراچی ہے۔
DCK منصوبہ میں قدرتی نالیوں کوبھی شامل کیا گیا ہے جوبارش کے پانی کوایک جھیل میں ری سائیکلنگ کیلئے جمع کریں گی اور بعدازاں اس پانی کو شجرکاری اور مقامی پودوں کی سیرابی کیلئے استعمال میں لایا جائے گا۔کہا جارہا ہے کہ اس منصوبے میں توانائی بچت LED لائٹس کے ساتھ ساتھ ہوا، شمسی اور بائیوماس توانائی کے منصوبے بھی شامل کئے گئے ہیں۔ Lamudi پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹرسعد ارشد کا کہنا ہے کہ پاکستان قابل تجدید توانائی کے وسائل کو استعمال کرنے کی جانب منتقل ہورہا ہے ۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ اس وقت Lamudi.pk کی ویب سائٹ پر موجود رہائشی مکانات کی فہرست میں تقریبا نصف (49.5 فیصد) میں ماحول دوست خصوصیات اور ماحول دوست ڈیزائن کے عناصرشامل ہیں ۔ رہائشی مکانات کے متلاشی تیزی سے سمجھدار ہو رہے ہیں اورمعلوم ہوتا ہے کہ گرین بلڈنگ ہی پاکستان کا مستقبل ہیں۔انھوں نے کہا کہ گرمی کی حالیہ شدید لہر سے ہونیوالی ہزاروں افراد کی اموات اوربجلی کی کمی کی بدترین صورتحال کو دیکھتے ہوئے اب یہ تھوڑے وقت کی بات رہ گئی ہے کہ مستقبل میں پاکستان میں ہرمکان میں تازہ ہوااورتوانائی کے متبادل انتظامات بھی شامل ہوں گی۔مزید اہم خبریں
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے،پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وفاقی وزیر
-
26 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم ایئرپورٹ سے گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.