پریس کونسل آف پاکستان نے سکھر کے دو صحافیوں کے اغواء کی رپورٹ طلب کرلی
بدھ 1 جولائی 2015 18:52
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) پریس کونسل آف پاکستان نے سکھر کے دو صحافیوں کے اغواء کی رپورٹ طلب کرلی۔ پریس کونسل آف پاکستان نے مقامی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کا سختی سے نوٹس لیا ہے جس میں بتایا گیا کہ پشاور میں صحافتی کمیونٹی نے سکھر میں دو صحافیوں کے اغواء کے واقعہ پر احتجاج کیا ہے۔
(جاری ہے)
پریس کونسل آف پاکستان نے سندھ حکومت سے بھی کہا ہے کہ وہ صحافیوں کی بازیابی کے سلسلے میں ہونے والی کوششوں میں مزید تیزی لائے۔
پریس کونسل آف پاکستان نے اس سلسلے میں حکام کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ حاکم علی ابڑو کو دو ماہ پہلے اور شاہد علی کو جون 2015ء کے شروع میں سکھر سے اغواء کیا گیا تھا۔ پی سی پی نے مغویوں کی بازیابی کے لئے مطالبہ کیا ہے اور اغواء کی اس واردات کو صحافیوں کے خلاف ایک جرم قرار دیا ہے اور اس عمل کو صحافتی کمیونٹی کو ہراساں کرنے کے مترادف اور انفارمیشن کی آزادانہ ترسیل میں رکاوٹ قرار دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.