پی ٹی سی ایل نے لینڈلائن صارفین کے لیے عیدی آفر متعارف
بدھ 1 جولائی 2015 20:35
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) ملک بھر میں آئی سی ٹی سروسز فراہم کرانے والی سب سے بڑی کمپنی،پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے لینڈلائن صارفین کے لیے عیدی آفر متعارف کرا دی ہے۔ اس آفر کے تحت پی ٹی سی ایل اپنے صارفین کو دو نئی ہنڈا سٹی کاریں اور دس موٹر سائیکلز دے رہی ہے۔ کمپنی کی جانب سے عیدی آفر پی ٹی سی ایل صارفین کی جانب سے لینڈ لائن سروسز کے انتخاب اور پی ٹی سی ایل کی تمام سروسز پر مسلسل اعتماد پر اظہار تشکر کی ایک کڑی ہے ۔
کاریں اور موٹر سائیکلز یکم جولائی اور چودہ جولائی2015 کو ہونے والے لکی ڈراز میں دیے جائیں گے۔ عیدی آفر تمام ایکٹو لینڈلائن، براڈبیند اور سمارٹ ٹی وی صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ صارفین اپنے لینڈلائن کا موجودہ بل مقررہ تاریخ سے پہلے جمع کروا کے لکی ڈرا میں شامل ہو سکتے ہیں۔(جاری ہے)
آصف انعام، ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ پی ٹی سی ایل وائر لائن بزنس، کا کہنا ہے کہ ہم پی ٹی سی ایل میں تمام طبقات کی ضروریات کے مطابق بہترین وائس اور ڈیٹا کی سہولیات مہیا کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
عیدی آفر اپنے لینڈ لائن صارفین کی جانب سے پی ٹی سی ایل کی سروسز پر اعتماد کا شکریہ ادا کرنے کی طرف ایک قدم ہے۔ پی ٹی سی ایل کی لینڈ لائن وائس ٹیلی فونی اور براڈ بینڈ سروسز ملک بھر کے دو ہزار سے زائد شہروں اور قصبوں میں رابطہ فراہم کرتی ہے۔ کمپنی کی وائس ٹیلی فونی سروس سمارٹ لنک ایپ کے ذریعے مبائل فونز پر بھی میسر ہے جس سے صارفین کہیں بھی کسی بھی وقت بہترین کوالٹی کی وائس سروسز سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لئے www.ptcl.com.pk یا www.facebook.com/PTCL.Official ملاحظہ فرمائیں۔مزید تجارتی خبریں
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زاید کی کمی دیکھنے ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.