یونانی وزیراعظم معمولی تبدیلی کے ساتھ قرض خواہوں کی شرائط قبول کرنے پر آمادہ
بدھ 1 جولائی 2015 20:37
ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) یونانی وزیراعظم نے معمولی تبدیلیوں کے ساتھ عالمی مالیاتی فنڈ سمیت ملک کے قرض خواہوں کی شرائط قبول کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔برطانوی اخبار کو ملنے والے اْس خط کے مطابق جو یونانی وزیراعظم ایلکسز تیسپراس نے قرض خواہ اداروں کو لکھا ہے ، یونانی حکومت نے وہ ساری شرائط ماننے پر آمادگی ظاہر کی ہے جو یورپی اور عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ مذاکرات میں تعطل پیدا ہونے سے پہلے عائد کی جا رہی تھیں۔
یونان کی طرف سے شرائط قبول کرلینے کے امکان پر یورپی حصص بازاروں میں فوری تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ گزشتہ روز معطل ہونے کے بعد یونانی وزیراعظم نے ان ہی شرائط پر ملک میں آئندہ اتوار کو ریفرینڈم کرانے کا اعلان کردیا تھا اور وزیرخزانہ نے گزشتہ روز ایک عوامی ریلی میں لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اِن شرائط کو مسترد کردیں۔(جاری ہے)
مشترکہ سکے یورو کے وزرائے خزانہ نے یونان کے لیے امدادی پیکیج کی مدت بڑھانے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد یونان آئی ایم ایف کو ایک اعشاریہ چھ ارب یورو کا قرض واپس نہیں کرپایا تھا۔
یونان یورپ کا وہ پہلا ملک ہے جو آئی ایم ایف کو قرض کی ادائیگی سے قاصر رہا ہے۔یونانی حکومت چاہتی تھی کہ یونانی جزائر کے لیے ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں رعایت برقرار رکھی جائے اور ریٹائرمنٹ کی عمر کو فوری طور پر 67 برس تک بڑھانے کے بجائے اِس فیصلے کو اکتوبر تک ٹال دیا جائے۔دوسری جانب جرمنی کے وزیرِخزانہ وولف گینگ شوابل نے کہا ہے کہ امدادی پیکج پر یونان کے ساتھ اب اتوار کے ریفرینڈم سے پہلے مذاکرات ممکن نہیں ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.