وزیر اعظم کا دورہ کراچی خوش آئند مگر ’’بہت دیر کی مہرباں آتے آتے ‘‘ ،الطاف حسین کو کراچی کے گلی کوچوں میں جنگ کی دھمکیاں نہیں دینی چاہئیں ، وہ خون خرابے کی باتیں چھوڑ کرامن محبت اور قیام امن کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں ، کراچی کواندھیروں سے نکالنے کیلئے پارٹی مفادات سے بالاتر ہوکر سوچنا چاہئے
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا خواتین کانفرنس سے خطاب
بدھ 1 جولائی 2015 22:14
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء ) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ الطاف حسین کو کراچی کے گلی کوچوں میں جنگ کی دھمکیاں نہیں دینی چاہئیں ، کراچی میں گزشتہ 25سالوں سے جاری قتل و غارت گری میں بہت خون بہہ چکا ہے،اب انہیں خون خرابے کی باتیں چھوڑ کرامن محبت اور بھائی چارے کی بات اور قیام امن کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہئے ۔
ایک طرف وہ اپنی حب الوطنی کا یقین دلارہے ہیں اور دوسری طرف مکتی باہنی کی زبان استعمال کررہے ہیں ۔سیاسی و دینی قوتوں کو کراچی کواندھیروں سے نکال کر دوبارہ روشنیوں کا شہر بنانے کیلئے پارٹی مفادات سے بالاتر ہوکر سوچنا چاہئے ۔وزیر اعظم کا دورہ کراچی خوش آئند مگر ’’بہت دیر کی مہرباں آتے آتے ‘‘بڑے سیاستدان جرم کرکے امریکہ برطانیہ اور دبئی بھاگ جاتے ہیں ،غریب جرم کرے تو اسے اڈیالہ جیل میں بند کردیا جاتا ہے ،قانون توڑنے والے وی آئی پی کو سلیوٹ کیا جاتا ہے اور عام آدمی اگر غلطی سے کوئی خلاف قانون کام کرلے تو اسے زندہ درگور کردیا جاتا ہے ،ہم اس طبقاتی اور استحصالی نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہتے ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی وزارت اطلاعات کو عالمی انسداد پولیو اقدام کے ساتھ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے ایک مشترکہ ہمہ گیر آگاہی مہم چلانے کی ہدایت
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
-
صدر مملکت نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خضدار پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل کی شہادت پر اظہار تعزیت
-
پاکستان مجموعی قومی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر7 سے 8 فیصدتک نموحاصل کرنے کی صلاحیت رکھتاہے، عالمی بینک
-
اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب مزیدسماعت16مئی تک ملتوی
-
اہم سنگِ میل، پاکستان کا تاریخی خلائی مشن ’آئی کیوب قمر‘ چاند پر روانہ
-
بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے او آئی سی کے مشترکہ اقدام کی ناگزیر ضرورت ہے، وزیرخارجہ
-
صدرآصف علی زرداری کی چاند کے لئے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد
-
’’آئی کیوب قمر‘‘خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم شہبازشریف کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب مزیدسماعت16مئی تک ملتوی
-
ڈیل جیل سے بچنے کیلئے کی جاتی ہے،18ماہ سے کہہ رہاہوں بات چیت کیلئے تیارہوں،عمران خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.