ومبلڈن،کبوتروں کو بھگانے کیلیے عقاب کے مقابلے میں ڈرون لانے کی تجویز

جمعرات 2 جولائی 2015 13:44

ومبلڈن،کبوتروں کو بھگانے کیلیے عقاب کے مقابلے میں ڈرون لانے کی تجویز

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) ومبلڈن میں کبوتروں کو بھگانے کیلیے عقاب کے مقابلے میں ڈرون لانے کی تجویز سامنے آگئی۔اس سلسلے میں شرطیں لگانے والی ایک فرم نے50/1 کا داؤ بھی آفر کردیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ سات برس سے ومبلڈن ایونٹ کے دوران کبوتروں کو آل انگلینڈ کلب کورٹس سے دور رکھنے کا فریضہ روفس نامی عقاب انجام دے رہا ہے۔ اس کی مالکہ اموگن ڈیویس نے کہاکہ کوئی مشین کبھی ایک عقاب کا مقابلہ نہیں کرسکتی، انھوں نے کہاکہ ڈرون صرف کورٹس کے اوپر اڑ سکتا ہے، اس سے جلد ہی کبوتر مانوس ہوجائیں گے جبکہ عقاب ایک شکاری پرندہ اور دوسرے اس سے ڈرتے ہیں۔