گریٹر اقبال پارک پراجیکٹ پر عملدرآمد کیلئے علیحدہ اتھارٹی بنانے کا فیصلہ،تمام امورآؤٹ سورس کیے جائینگے‘ شہباز شریف
تحریک پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے گریٹر اقبال پارک پراجیکٹ انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے تاریخی اہمیت کے حامل اس منصوبے پر برق رفتاری سے کام کیا جائے گا،منصوبہ سٹیٹ آف دی آرٹ ہوگا‘ وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پاکستان کے تاریخی ورثہ کو نئی نسلوں تک پہنچانے کیلئے بہت شاندار منصوبہ بنایا ،ہرممکن تعاون کرینگے‘ترک ماہرین
جمعرات 2 جولائی 2015 17:11
لاہور ( (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت یہاں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں گریٹر اقبال پارک پراجیکٹ کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گریٹر اقبال پارک پراجیکٹ تحریک پاکستان اور اس کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے۔
تاریخی اہمیت کے حامل اس منصوبے پر برق رفتاری سے کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور یہ منصوبہ سٹیٹ آف دی آرٹ ہوگا۔ منصوبے پر عملدرآمد کیلئے علیحدہ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحریک پاکستان کے حوالے سے میوزیم بھی بنایا جائے گا جس میں تحریک پاکستان کے ہیروز کی تصاویر آویزاں کی جائیں گی اور تحریک پاکستان کے اغراض و مقاصد کو اجاگر کرنے کیلئے خصوصی پروگرامز بھی منعقد ہوں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.