تحریک انصاف نے کرپٹ بیوروکریسی کیخلاف کارروائی کی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی
جمعرات 2 جولائی 2015 17:57
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) تحریک انصاف نے کرپٹ بیوروکریسی کے خلاف کارروائی کی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی ہے۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ کے الیکٹرک سمیت تمام کرپٹ بیورکریٹس کو بیرونی ملک بھاگنے سے روکنے کیلئے ان کے نام ای سی ایل میں داخل کئے جائیں۔
(جاری ہے)
تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر ثمر علی خان نے اپنے ارکان اسمبلی کے ہمراہ اسمبلی پہنچ کر سیکریٹری کے پاس قرارداد جمع کرائی ، بعد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ثمر علی خان نے کہا کہ سندھ میں کرپشن عروج پر پہنچ چکی ہے اور ہرطرف یہی باتیں کی جارہی ہیں لہذا ہم نے قراداد جمع کرائی ہے کہ ائندہ سیشن میں اس ایشو پر بات کی جائے ۔
انہوں نے کہاکہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ نیب اور ایف آئی اے کے ذریعے کرپٹ افسران اور ان کے سرپرستوں کے خلاف بلاامتیازکارروائی کی جائے ۔حفیظ الدین نے کہاکہ کے الیکٹرک سمیت تمام کرپٹ افسران کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں تاکہ وہ احتساب سے بھاگ نہ سکیں ۔ خرم شیرز مان نے کہا کہ تھر میں لوگ بھوک سے جاں بحق ہویا کراچی میں اداروں کی غفلت سے غریب لوگوں کی قیمتیں جانیں ضائع ہوں صوبائی حکومت اس کی ذمہ داری قدرتی آفت پر ڈال کر اپنے آپکو بری الذمہ قرار دے دیتی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
وزیرقانون کی پاکستان کے چاند پر پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ،سہولیات پر عدم اطمینان کااظہار
-
وزیراعلیٰ مریم نوازسے ریجنل ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر بلخی کی ملاقات، صحت کی بہتر سہولتوں کیلئے اشتراک کار پر اتفاق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا چلاس ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیا ع پر اظہارافسوس
-
وزیراعلی مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی شدید مذمت
-
پی ٹی آئی کی یومِ تاسیس ریلی کا مقدمہ، شعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظور
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن’آئی کیوب قمر‘ کی کامیاب لانچنگ پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
محسن نقوی کا دھماکے میں صدر پریس کلب خضدار محمد صدیق مینگل کی شہادت پر اظہار افسوس
-
شیرافضل مروت کے بھائی خالد لطیف مروت کو خیبرپختونخوا کابینہ سے فارغ کر دیا گیا
-
بورڈ آف ریونیو کے تحت ٹیکسز میں 15 سے 20 سال سے ایک ہی شرح پرمنجمد ٹیکس ریٹس پرنظرثانی کی جائیگی،وزیرخزانہ
-
ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گولی چلنے سے 15 سالہ لڑکا جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.