حکومت ملک سے غربت کے خاتمے کیلئے ہرممکن اقدامات کرے
سربراہ سنی تحریک ثروت قادری کامستحقین میں اجناس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب
جمعرات 2 جولائی 2015 19:10
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ غریبوں و مستحقین کی خدمت کرنا ہمارا دینی وقومی فریضہ ہے ،حکومت پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ غربت کے خاتمے کیلئے ہرممکن اقدامات کرے ۔ وہ جمعرات کو مرکز اہلسنت بابائے اردو روڈ پر غریب ومستحقین میں اجناس کی تقریب تقسیم سے خطاب کر رہے تھے ۔
انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے غربت کے خاتمے کے بجائے صرف دعوؤں سے کام لیا عملی اقدامات نہیں کئے ،پاکستان سنی تحریک اپنی مدد آپ کے تحت غریبوں کی خدمت کرتی رہے گی ،قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کا جو خواب دیکھا انشاء اﷲ بانیان پاکستان کی اولادیں اسے پورا کرینگی ،حکمرانوں نے غربت کو ختم کرنے کے اقدامات نہ کرکے غریب کو ختم کیاجوآئین کی خلاف ورزی اور قومی المیہ ہے ،کراچی میں گرمی کی شدت سے 1200سے زائد انسانی جانوں کا ضیاع ہو ا جس پر وزیراعظم میاں نواز شریف نے کوئی ایکشن نہیں لیا جو جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے زخموں پر مرہم کے بجائے نمک چڑھکنے کے مترادف ہے ،انتخابات سے قبل عوام کو سہانے خواب اور جھوٹے وعدے کرنیوالوں نے عوام کو تنہا چھوڑدیا ہے ،عوامی فلاح وبہبود کی بجائے عوام کو ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبایا جارہا ہے ،عوام کو بجلی ،گیس ،پانی سے محروم رکھنے والے کسی منہ سے عوام پر ٹیکس لاگو کرتے ہیں ،عوام کے بنیادی مسائل کو حل نہیں کیا گیا تو عوام کو حقوق دلانے کیلئے سڑکوں پر آئینگے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.