مالی سال 2015-16ء کی ترقیاتی اسکیمات کے لئے فنڈز جلد جاری کئے جائیں ،ترقیاتی منصوبوں میں کوئی غفلت برداشٹ نہیں کی جائے گی ،کوئٹہ میں این او سی کے بغیر ٹیوب ویل نصب کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ کا اجلاس سے خطاب
جمعرات 2 جولائی 2015 22:47
کوئٹہ۔ 02 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ کی زیرصدارت جمعرات کے روز سیکریٹریز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پی ایس ڈی پی 2015-16ء، صوبے میں جاری اور نئی ترقیاتی اسکیموں سمیت دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم رانا نصیراحمد، ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات نصیب اللہ بازئی، ایس ایم بی آر قمر مسعود سمیت تمام سیکریٹریز موجود تھے۔
ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات نے اجلاس کے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مالی سال 2015-16ء میں صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے 54.5ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جس میں 2015-16ء میں جاری 940اسکیموں کے لئے 19.5ارب جبکہ نئی 1310 اسکیموں کے لئے 31.58ارب مختص کئے گئے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مالی سال 2015-16ء میں محکموں کے ذریعے ترقیاتی اسکیموں کے لئے 10ارب روپے جبکہ بلدیاتی اداروں کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 5ارب رکھے گئے ہیں۔
چیف سیکریٹری نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مالی سال 2015-16ء کی ترقیاتی اسکیمات کے لئے فنڈز جلد جاری کئے جائیں اور اس میں کوئی تاخیر نہیں ہونی چاہیئے تاکہ ترقیاتی سکیمات کا بروقت آغاز اور تکمیل ممکن ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کے کام کے معیار کی نگرانی کی جائے اور اس میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں نئے ٹیوب ویلوں کی تنصیب کے لئے متعلقہ اداروں سے این او سی لازمی لینی ہوگی کیونکہ صوبے میں پانی کی سطح خطرناک حد تک نیچے جاچکی ہے۔ انہوں نے کوئٹہ شہر میں این او سی کے حاصل کئے بغیر ٹیوب ویل نصب کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی۔ چیف سیکریٹری نے اجلاس کے شرکاء پر واضح کیا کہ گذشتہ مالی سال کے دوران جن محکموں کے فنڈز ضائع ہوئے ہیں اس کی انکوائری ہوگی اور ذمہ دار حکام کے خلاف قانوی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اس حوالے سے تمام سیکریٹریز باقاعدگی کے ساتھ رپورٹ پیش کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.