سلمان اور ادتیا چوپڑا میں اداکارہ کو کاسٹ کرنے پر معاملات بگڑگئے
جمعہ 3 جولائی 2015 12:00
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) بالی ووڈ کے دبنگ خان اپنی نئی آنے والی فلم ”سلطان“ میں خوبرو اداکارہ کیریتی سنون جب کہ پروڈیوسرادتیا چوپڑااداکارہ پرینیتی چوپڑا کومرکزی کردار کے لیے کاسٹ کرنا چاہتے ہیں اور اس معاملے کو لے کر دونوں میں ٹھن گئی ہے۔
(جاری ہے)
بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ”سلطان“ اپنے اعلان کے بعد سے ہی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے جب کہ فلم میں دبنگ خان کے مدمقابل ہیروئن کے مرکزی کردار کے لیے دپیکاپڈوکون، انوشکا شرمااور کنگنا رناوت کو پیشکشیں کی گئیں تاہم تینوں اداکاروں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پروڈیوسرادتیا چوپڑا نے فلم کے مرکزی کردار کے لیے اپنی من پسند اداکارہ پرینیتی چوپڑا کا نام تجویز کیا توسلمان خان نے بھی بالی ووڈ کی نئی اداکارہ کیریتی سنون کو فلم میں کاسٹ کرنے کی خواہش ظاہر کردی جس کے بعد فلم پروڈیوسر اور دبنگ خان میں مرکزی کردار کے لیے ٹھن گئی ہے تاہم اب دیکھنا ہے کہ سلمان اپنے قریبی دوست کی جانب سے بالی ووڈ میں متعارف کرائی گئی اداکارہ کو کاسٹ کرواتے ہیں یاپھر پرینیتی فلم میں ہیروئن کا کردار نبھاتی ہیں ۔واضح رہے کہ فلم ”سلطان“ میں اداکار سلمان خان باکسر کا کردار ادا کریں گے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.