عمران خان مایوس سیاستدان ہے، قومی معاملات پر مسلسل غلط بیانی اور الزام تراشی کی سیاست کر کے جمہوری اقدارکو پہنچایا ، مفاد پرست ٹولے نے تحریک انصاف پرپر قبضہ کرلیا ہے، حقیقی تبدیلی کا نعرہ لگا نے والے اسے عملی تعبیر نہ دی توعوام ان کو معاف نہیں کرینگے ، پی ٹی آئی کی قیادت جھوٹ بولنے پر قوم سے معافی مانگے، وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا بیان
جمعہ 3 جولائی 2015 16:38
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ایک مایوس سیاستدان ہیں اور قومی معاملات پر مسلسل غلط بیانی، جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست کر کے نا صرف جمہوری اقدار بلکہ ملک کی قومی ساکھ کو بھی نقصان پہنچایا ہے، تحریک انصاف کیلئے قربانیاں دینے والوں کا آج کوئی پرسان نہیں اور مفاد پرست ٹولے نے پارٹی پر قبضہ کرلیا ہے، وہ کے پی کے میں حقیقی تبدیلی کا جو نعرہ لگاتے ہیں اس کو عملی تعبیر بھی دیں ورنہ عوام انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے،تحریک انصاف کی قیادت کو مسلسل غلط بیانی اور عوام سے جھوٹ بولنے پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔
جمعہ کو اپنے ایک بیان میں وزیر مملکت و پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان ایک مایوس سیاستدان ہیں جو قومی معاملات پر مسلسل غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں اور ہر قیمت پر اقتدار کا حصول چاہتے ہیں، عمران خان کی جھوٹ اور الزام تراشی یک سیاست سے نہ صرف جمہوری اقدار بلکہ ملک کی قومی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ تحریک انصاف کی دھرنا سیاست نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا اور معاشی ترقی کا جو سفر موجودہ حکومت نے شروع کیا تھا اس کو شدید دھچکا لگا، چین کے صدر کا دورہ ملتوی ہونے کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی، تحریک انصاف اور اس کی قیادت نے ملک و قوم کے مفاد کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پاک چین اکنامک کوریڈور سمیت کئی اہم قومی منصوبوں کو بھی متنازعہ بنانے کی کوشش کی ہے جو کسی طور بھی ملک و قوم کی خدمت نہیں ہے، تاہم پاکستان کے عوام باشعور ہیں اور اچھائی وبرائی میں تمیز کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے تحریک انصاف کے تمام الزامات آہستہ آہستہ رد ہوتے جا رہے ہیں ، تحریک انصاف کی قیادت کو مسلسل غلط بیانی اور عوام سے جھوٹ بولنے پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے، تحریک انصاف جوڈیشل انکوائری کمیشن میں دھاندلی کے کوئی ثبوت جمع نہیں کرا سکی، عمران خان نے عام انتخابات کے حوالے سے صرف الزامات ہی لگائے ہیں، ان کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت نہیں تھے، سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور جسٹس(ر) خلیل الرحمان رمدے پر دھاندلی میں ملوث ہونے، اردو بازار سے بیلٹ پیپرز چھپوانے اور نگران وزیر اعلیٰ نجم سیٹھی پر 35 پنکچرز کا الزام عائد کرنے والے عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.