حکومت نے اعلیٰ تعلیم کے ترقیاتی پراجیکٹس کیلئے مالی سال 2014-15ء کیلئے 25.673 ارب روپے کی رقم جاری کردی

جمعہ 3 جولائی 2015 19:10

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) حکومت نے ملک کے اعلیٰ تعلیم کے سیکٹر کی ترقی کے اپنے عزم کااظہار کرتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کے ترقیاتی پراجیکٹس کیلئے مالی سال 2014-15ء کیلئے 25.673 ارب روپے کی رقم جاری کردی۔ گزشتہ سال کے بجٹ میں ترقیاتی پراجیکٹس کیلئے 20.021 بلین روپے مختص کئے گئے تھے۔ مالی سال 2014-15 میں کل 91 پراجیکٹس مکمل کئے گئے تاہم ان میں سے 10 پراجیکٹس کی تکمیل دی گئی اضافی رقم کے باعث ہوسکی۔

2002ء میں ایچ ای سی کے قیام سے لے کر اس کی تاریخ میں پہلی بار یہ ڈیویلپمنٹ ہوئی ہے کہ نہ صرف قائم حکومت نے ترقیاتی پراجیکٹس کیلئے نمایاں رقم فراہم کی بلکہ اضافی شدہ رقم سپلیمنٹری گرانٹ کے ذریعے جاری کردی گئی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ کرنا ضروری ہے کہ یہ بجٹ ادارہ جاتی سہولیات، مارکیٹ بیسڈ ٹیکنالوجیز میں نئے شعبہ جات متعارف کروانے، انسانی وسائل تیار کرنے بشمول فیکلٹی اور انفراسٹرکچر، ریسرچ سہولیات کی بہتری اور ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں جدید ترین ترقی اور مالی معاونت کیلئے استعمال ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی تعلیمی سیکٹر میں شدید مقابلے اور معیار کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت پاکستان اور ہائر ایجوکیشن کمیشن اعلیٰ تعلیم میں اصلاحات لانے کیلئے طے شدہ حکمت عملی پر کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :