فتح مکہ کا سب سے اہم ترین پہلوانسانیت کااحترام ہے
المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیرحاجی محمد حنیف طیب
ہفتہ 4 جولائی 2015 19:12
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء)المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیرحاجی محمد حنیف طیب نے فتح مکہ کوتاریخ کا بے مثال واقعہ قراردیاہے اور کہاکہ انسانی تاریخ میں ایسی مثال نہیں ملتی جس طرح آپ ؐ فاتح کی حیثیت سے مکہ میں داخل ہوئے ۔انہوں نے کہاکہ فتح مکہ کا سب سے اہم ترین پہلوانسانیت کااحترام ہے۔ آپ ؐ کی حیات طیبہ کاایک ایک لمحہ مسلمانوں کیلئے عملی نمونہ ہے ،آپ کادشمنوں سے حسن سلوک ،عفودرگزراور مثالی مذہبی رواداری کاسب سے بڑا اظہارفتح مکہ کے موقع پرہوا۔
انہوں نے کہاکہ آپ ؐ کے دشمنوں نے بدنام کرنے ،اور اذیت پہنچانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی لیکن اُس کے باوجود آپ نے فتح مکہ کے موقع پر اپنے خون کے پیاسوں یہ کہہ کرچھوڑدیا کہ جاؤتم آزادہو۔(جاری ہے)
آپ ؐ نے عفودرگزرکی ایسی مثال قائم کی جو رہتی دنیا تک باقی رہے گی ۔انہوں نے کہاکہ فتح مکہ امن وسلامتی اور احترام انسانیت پر مبنی ایک بے مثال اور تاریخ سازمعرکہ ہے ،عالمی جنگوں اور فتوحات کی پوری تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی ۔
حضور ؐ اپنے قول وعمل سے ثابت کردیا کہ اسلام امن وسلامتی کا دین ہے ۔انہوں نے کہاکہ جو لوگ اسلام کوبدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور انتہاپسندی کاالزام لگاتے ہیں اُن کوبطورچیلنج پوچھتاہوں کہ فتح مکہ میں نبی کریم ؐ نے جان کے دشمنوں کوبھی معاف کردیاتھاپوری تاریخ انسانیت میں ایسی کوئی بھی ایک مثال پیش کرکے دکھائیں ۔انہوں نے مزیدکہاکہ ایسے تاریخی واقعات کو ہمارے نصاب میں پڑھایاجائیں تاکہ ہماری آنے والی نسل میں دین کا جذبہ اور شعور پیداہوسکے ۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.