بھارت ٗ کالج کی طالبہ کی گھر میں ٹوائلٹ نہ ہونے پر خودکشی

بیٹی کے جہیز کیلئے جمع کیے گئے پیسے ٹوائلٹ بنانے پر کیسے لگادیتے؟ والدین کی گفتگو

اتوار 5 جولائی 2015 13:33

بھارت ٗ کالج کی طالبہ کی گھر میں ٹوائلٹ نہ ہونے پر خودکشی

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں کالج کی طالبہ نے گھر میں ٹوائلٹ نہ ہونے کی وجہ سے خودکشی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ایک لڑکی نے محض اس لیے خودکشی کرلی کیوں کہ اس کے گھر میں ٹوائلٹ نہیں تھا۔

(جاری ہے)

بی اے فرسٹ ائیر کی طالبہ خوشبو کماری کو اس ضرورت کے لیے باہر جانے سے بہت شرمندگی ہوتی تھی اور وہ گھر میں ٹوائلٹ بنانے کے لیے اصرار کرتی تھی تاہم خوشبو کے والد کا کہنا ہے کہ وہ بیٹی کے جہیز کیلئے جمع کیے گئے پیسے ٹوائلٹ بنانے پر کیسے لگادیتے؟ یونیسف کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت اس معاملے میں بدترین مجرم ہے جہاں 64کروڑ عوام اس بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔

متعلقہ عنوان :