بلوچستان میں غیر ملکی آئل کمپنیوں کا سرمایہ کاری سے انکار
وزارت پٹرولیم اور حکومت بلوچستان کمپنیوں کو آمادہ کرنے میں ناکام
پیر 6 جولائی 2015 18:19
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) بلوچستان میں غیر ملکی آئل اینڈ گیس کمپنیوں کی سرمایہ کاری ختم ہو گئی ہے گزشتہ تین سالوں کے دوران صوبے میں کسی غیر ملکی کمپنی نے تیل و گیس کی تلاش کا لائسنس حاصل کیا نہ ہی کوئی سرمایہ کاری کی ہے ۔
(جاری ہے)
قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تین سالوں کے دوران بلوچستان میں 19 کمپنیوں نے تیل و گیس کی تلاش کے لئے بلاکس لیز پر لئے ہیں ان کمپنیوں میں کوئی بھی غیر ملکی کمپنی نہیں ہے اور اس کی وجہ صوبہ میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال ہے۔
گزشتہ تین سالوں میں او جی ڈی سی ایل کو 14 بلاکس لیز پر دیئے گئے ہیں جو لسبیلہ ،آواران ، پسنی ، گوادر ، کیچ فاران ،پنجگور، نوشکئی ،ژوب ، موسی خیل ، خضدار ، زیارت میں واقع ہیں ۔پی پی ایل کمپنی کو پانچ بلاکس دیئے گئے ہیں جو بلوچستان کے زیادہ تر بلوچ اکثریتی علاقوں میں واقع ہیں جن میں 50 ملین امریکی ڈالر قومی خزانہ میں آتے ہیں ۔ وزارت پٹرولیم اور حکومت بلوچستان بھی غیر ملکی کمپنیوں کو آمادہ نہیں کر سکیں اور قومی اخراجات کرنے سے گریزاں ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
ساڑھے 7 ہزار پیف پارٹنر سکولز بند ہونے کا خدشہ
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.