تحریک انصاف ڈی جے بٹ کی نادہندہ نکلی‘ دھرنے کے 8 کروڑ بقایا
عمران خان کو فون اور ای میل کیں کوئی جواب نہیں ملا، دھرنے کی وجہ سے اپنا کاروبار کھو دیا، ڈی جے بٹ
پیر 6 جولائی 2015 21:21
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف ڈی جے بٹ کی نادہندہ نکلی‘ دھرنے کے 8 کروڑ بقایا ہیں، ڈی جے بٹ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو فون اور ای میل کیں کوئی جواب نہیں ملا۔ دھرنے کی وجہ سے اپنا کاروبار کھو دیا۔ ترجمان تحریک انصاف نے ڈی جے بٹ کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا معاملہ جلد حل کرائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق دی جے بٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران ساؤنڈ سسٹم کی سہولت فراہم کی تھی اور اس دوران وہ ایک بار جیل بھی گئے۔(جاری ہے)
ڈی جے بٹ نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اس کا تحریک انصاف سے ساؤنڈ سسٹم کے لئے 6 لاکھ 80 ہزار روپے یومیہ طے ہوا تھا ا ور کہا گیا تھا کہ دھرنا ایک دو روز میں ختم ہو جائے گا تاہم دھرنا طول پکڑتا گیا اور رقم بڑھتی گئی مجھے 5 کروڑ 90 لاکھ ادا کئے گئے۔
جبکہ 8 کروڑ روپے اب بھی بقایا ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے بقایا رقم کے لئے عمران خان کو ای میل کیں اور فون کئے لیکن کوئی جواب نہ ملا میں نے دھرنے کی وجہ سے اپنا کاروبار کھو دیا ہے اور بقایا جات بھی نہیں مل رہے اس حوالے سے ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا کہ ڈی جے بٹ نے دھرنے کے دوران اہم کردار ادا کیا ان کا معاملہ جلد حل کرنے کی کوشش کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
توشہ خانہ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نئی تحقیقات کا آغاز
-
دہلی میں بم رکھے ہونے کی دھمکی پر تقریباً سو اسکول بند
-
’ٹک ٹاک بنانے کیلئے باہر نکل کر کام کرنا پڑتا ہے‘
-
امریکی پولیس کولمبیا یونیورسٹی میں داخل، درجنوں طلبہ گرفتار
-
لاہور،20کلو آٹے کی قیمت 2800سے کم ہو کر2000ہو گئی
-
آن لائن ٹیکسی سروس کمپنی” اوبر“ کی پاکستان میں اپنے آپریشن بند کرنے کی تصدیق
-
مزدوروں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں‘ مریم نوازشریف
-
پاکپتن،نو بیاہتا دلہے کو بے ہوش کر کے دلہن گھر کا صفایا کرگئی، مقدمہ درج
-
علاقائی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمارا اور پاکستان کا مفاد مشترکہ ہے، امریکا
-
سنکیانگ کے لوگوں کی زندگی شہد سے زیادہ میٹھی ہے،حنا پرویز
-
چین کا چھانگ ای 6 پاکستان کا پے لوڈ لیکرچاند پرجائے گا
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار 4 اور 5 مئی کوگیمبیا میں او آئی سی کے 15ویں سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.