رمضان بازاروں میں صوبائی وزراء اور اعلیٰ افسروں کے اچانک دورے
وزیرمعدنیات چوہدری شیر علی کا راولپنڈی کے رمضان بازاروں کا دورہ‘ انتظامات پر اظہاراطمینان صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا ارشد کے مختلف رمضان بازاروں کے اچانک دورے‘ سٹالز کا جائزہ اعلیٰ صوبائی افسروں کے لودھراں‘ شیخوپورہ‘ گجرات ا ور رحیم یار خان رمضان بازاروں کے اچانک دورے گجرات میں آئل اور گھی پر ڈسکاؤنٹ نہ دینے‘ پرائس مجسٹریٹ کی عدم موجودگی اور ناقص سکیورٹی انتظامات کا نوٹس
پیر 6 جولائی 2015 23:00
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایت پر صوبہ بھر کے رمضان بازاروں میں اشیائے صرف کے نرخ‘ معیار اور رسد کا جائزہ لینے کے لئے صوبائی وزراء اور اعلیٰ افسران نے اچانک چیکنگ کی۔ صوبائی وزیرمعدنیات چوہدری شیر علی نے راولپنڈی کے ڈھوک حسو اور شمس آباد رمضان بازاروں کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیرنے آٹا‘ دال‘ سبزیوں‘ پھلوں کے سٹالوں کا جائزہ لیا اور صارفین سے انتظامات کے بارے میں دریافت کیا۔
شہریوں نے رمضان بازار کے بارے میں اطمینان کا اظہار کیا اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔ صوبائی وزیرمعدنیات نے اشیاء کے نرخنامے نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کا حکم دیا۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت رانا محمد ارشد نے ننکانہ صاحب اور دیگر شہروں میں رمضان بازاروں کا اچانک معائنہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔(جاری ہے)
ڈائریکٹرجنرل لیبر ویلفیئر پنجاب نے رمضان بازار لودھراں‘ دنیا پور اور کہروڑ پکا کے رمضان بازاروں کا اچانک دورہ کیا اور رمضان بازاروں کے انتظامات کی چیکنگ کی۔
سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر الطاف ایزدخان نے شیخوپورہ میں غلہ منڈی‘ خادم حسین روڈ‘ نیوسبزی منڈی کوٹ عبدالمالک اور امامیہ کالونی کے رمضان بازاروں کا اچانک دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر لٹریسی ڈیپارٹمنٹ نے ریلوے روڈ گجرات اور نواحی قصبوں ڈنگہ اور کنجاہ کے رمضان بازاروں کا اچانک دورہ کیا اور رمضان بازار میں گھی اور آئل پر 10 روپے ڈسکاؤنٹ نہ دیئے جانے کی نشاندہی کی۔ انہوں نے پرائس مجسٹریٹ کی عدم موجودگی اور سکیورٹی اقدامات کو غیرتسلی بخش قرار دیا۔ ڈی جی وائلڈ لائف خالد ایاز خان نے رحیم یارخان کے میلادچوک‘ پل سکول بازار‘ کوٹ سمابہ اور خان پور کے رمضان بازاروں کے اچانک دورے کئے اور سٹالز پر موجود اشیاء کے نرخ ‘ معیار اور رسد کا جائزہ لیا۔مزید اہم خبریں
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
-
صدر آصف علی زرداری سے ترک بری افواج کے کمانڈر کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات ، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
-
اطالیہ کی سفیر کی احمد چیمہ سے ملاقات ،مختلف امورپر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.