تنخواہوں کی عدم ادائیگی ، میٹرو بس کی سکیورٹی پر مامور ملازمین کا کام سے انکار

بدھ 8 جولائی 2015 20:45

تنخواہوں کی عدم ادائیگی ، میٹرو بس کی سکیورٹی پر مامور ملازمین کا کام ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 جولائی۔2015ء) راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس کی سکیورٹی پر مامور ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی بنا پر کام کرنا چھوڑ دیا ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس پر سکیورٹی سرانجام دینے والے ملازمین پچھلے دو مہینوں سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث فرائض سرانجام دینے سے انکار کردیا ہے میٹرو بس کے تمام اسٹیشن پر سکیورٹی سرانجام دینے والے تمام سکیورٹی گارڈ کی عدم موجودگی کے باعث کسی بھی مسافر کی سامان کی چیکنگ نہیں لی جارہی ہے جو کسی بھی بڑے حادثے کا باعث بن سکتا ہے سکیورٹی سپر وائزر نے تمام سکیورٹی گارڈ کو گزشتہ منگل تک تنخواہوں کی ادائیگی کا وعدہ کیا تھا تاہم ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملی ہیں ملازمین نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ انہیں عید کے خوشی کے موقع سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائیں

متعلقہ عنوان :