زچگی کے دوران ہلاکتوں کے معاملے میں پاکستان 179 ممالک میں149 ویں نمبر پر آگیا
جمعرات 9 جولائی 2015 13:14
کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جولائی۔2015ء)زچگی کے دوران ہلاکتوں کے معاملے میں پاکستان 179 ممالک میں149ویں نمبر پر ہے اور پاکستان میں لاکھوں خواتین اسقاط حمل اور قبل از پیدائش پیچیدگیوں جیسے مسائل کا شکار ہیں جبکہ پاکستان اقوام متحدہ کے ”ملینیئم گول پروگرام“ کے تحت زچہ و بچہ کی صحت سمیت سماجی ترقی کے حوالے سے متعین کردہ وہ تمام اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے جو اسے 2015تک حاصل کرنا تھے۔
اقوام متحدہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر ایک لاکھ میں سے 276 خواتین زچگی کے دوران ہلاک ہوجاتی ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق پاکستان میں ملینئیم ڈویلپمنٹ اہداف پر عمل کرتے ہوئے 15 برسوں میں حاملہ خواتین کی اموات کی تعداد کو کم کر کے 140 تک لانا تھا لیکن پاکستان اس میں ناکام رہا ہے۔(جاری ہے)
حکومتی اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ صحت کے بنیادی مراکز حاملہ خواتین کی دیکھ بھال اور ڈیلیوری سروسز کیلئے 24 گھنٹے فعال ہوتے ہیں لیکن اِن بنیادی صحت کے مراکز میں اکثر و بیشتر وہ ضروری آلات ہی موجود نہیں ہوتے جس کی مدد سے مائیں باآسانی بچوں کو جنم دے سکیں جبکہ ملک بھر میں بہت سے مراکز تو سرے سے غیر موثر ہیں۔
دوسری جانب بین الاقوامی امدادی ادارے سیو دی چلڈرن کے حالیہ اعدادو شمار کے مطابق زچگی کے دوران ہلاکتوں کے معاملے میں پاکستان 179 ممالک میں149 ویں نمبر پر ہے اور پاکستان میں لاکھوں خواتین اسقاط حمل اور قبل از پیدائش پیچیدگیوں جیسے مسائل کا شکار ہیں۔ادارے کے اعدادو شمار بتاتے ہیں کہ پاکستان حاملہ خواتین کیلئے جنوبی ایشیا کا دوسرا بدترین ملک ہے۔مزید اہم خبریں
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.