شکارپور،میر بابل خان بھیو ا،میر عامر خان کی رینجرز کے ہاتھوں گرفتاری کے خلاف پی پی تنظیموں کی ریلی

جمعرات 9 جولائی 2015 22:30

< p> شکارپوراُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جولائی۔2015ءپیپلز پارٹی کے ضلعی صدر میر بابل خان بھیو اور وزیر اعلی سندھ کے خصوصی معاون میر عابد خان بھیو کے چچازاد بھائی میر عامر خان کی رینجرز کے ہاتھوں گرفتاری کے خلاف پیپلز پارٹی و ذیلی تنظیموں یوتھ ونگ، کلچرل ونگ اور سپاف کی جانب سے بھیو ہاؤس سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا اس موقعے پر میر عامر خان بھیو کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا، مقررین نے کہا کہ عامر خان بھیو معذور ہے و ہ چلنے پھرنے سے لاچار ہیں ان کو تو کھانا بھی نوکر کھلاتے ہیں ، پیپلز پارٹی کی مقبولیت دیکھتے ہوئے انتقامی کاروائیاں بھیو خاندان کے خلا ف کی جارہی ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ، اس موقعے پر میر آصف خان بھیو ، خانپور کے تعلقہ صدر سید گلاب شاہ ، یوتھ ونگ صدر برکت علی لاشاری ، لیاقت علی میمن ، ممتاز بھیو ، سیٹھ نثار راجپوت ، محمد یعقوب آرائیں ، لالا آصف پٹھان ، بلال خان لودھی ، خلیل میمن، سید قمر شاہ ، ارشاد منگی ، بختیار شاہ ، محمد بخش جوکھیو ، جلیل اجن ، راجا معرفانی و دیگر موجود تھے ،انہوں نے کہا کہ ہم امن پسندہیں امن و امان کے قیام کے لئے ہم مخالف نہیں ہیں مگر بلاجواز یک طرفہ کاروائیوں پر تشویش ضرور ہے احتجاج کرنا ہمار ا حق ہے اگر عامر خان بھیو کو جلد از جلد رہا نہ کیا گیا تو سندھ بھر میں بھی احتجاج کرسکتے ہیں ، دوسری جانب رینجرزنے جاگن کے علائقے مختلف مقامات پر چوکیاں قائم کر رکھی ہیں اور آنے جانے والوں کو تلاشی لی جارہی ہے گوٹھ جاگن خان میں بھی رینجرز کی چوکی قائم کی گئی ہے اور مذکورہ گاؤں کی جانب آنے والے راستوں پر بھی چوکیاں قائم ہیں ۔

`

متعلقہ عنوان :