چترال ،ٹریفک حادثے میں4 افراد جاں بحق ایک شدید زحمی
پیر 13 جولائی 2015 23:03
چترال ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء ) چترال سے پچیس کلومیٹر دور کوغذی کے مقام پر سڑک حادثے میں چار افراد جاں بحق جبکہ ایک شحص شدید زحمی ہوا۔ کوغذی پولیس کے مطابق گولین گاؤں سے ایک ٹرک آرہا تھا جو ماربل کے پتھر لاؤڈ کر رہا تھا جونہی یہ ٹرک مشالین پُل کے قریب پہنچ گیا تو اچانک موڑ کاٹتے ہوئے گہرے کھائی میں گر گیا جس کے نتیجے میں تین افراد موقع ہی پر جاں بحق ہوئے جبکہ دو افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال پہنچائے گئے۔
جہاں ایک مریض اپنی زحموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوا۔ ولیس کے مطابق اس حادثے میں عصمت اللہ، حاجی محمد اور اعجاز احمد موقع ہی پر جاں بحق ہوئے جبکہ ناصر اللہ اور ڈرائیور عمر زادہ ولد گل زادہ کو شدید زحمی حالت میں ہسپتال پہنچائے گئے ۔(جاری ہے)
جہاں ڈارئیور عمر زادہ ولد گل زادہ اپنی زحموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوا جبکہ ناصر للہ ابھی تک ہسپتال میں داحل ہے جن کی حالت حطرناک بتائی جاتی ہے۔
ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے ان کے بھائی اور دیگر رشتہ داروں نے کہا کہ ہسپتال میں بجلی نہیں ہے اور شدید گھر میں مریضوں کو ہاتھ کے پنکھے کے ذریعے ان کو ہوا دی جاتی ہے تاکہ انکو گرمی نہ لگے ایک اور مریض عنایت للہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ ان کا آپریشن ہوا ہے مگر ہسپتال میں بجلی نہ ہونے سے ان کی زحم گھل نہیں جاتے۔ چند دیگر افراد نے الزام لگایا کہ کوریائی کمپنی سامبو نے پل اور سڑک کو صحیح نہیں بنایا ہے جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا اور ان میں چار قیمتی جانیں ضائع ہوئی۔ مریضوں کے ساتھ آنے والے تیمارداروں نے ہسپتال کی ناقص کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس ہسپتال میں خاکروبوں کو فوج غفیر بھرتی ہوا ہے جو سفارشی بنیادوں پر بھرتی ہوچکے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان میں سے زیادہ تر خاکروب گھر بیٹھے تنخواہ لے رہے ہیں اور اپنی فرض انجام نہیں دیتے جس کے نتیجے میں ہسپتال کے باتھ روم نہایت غلیظ ہیں اور اس میں صحت مند انسان بھی بیمار پڑتا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہسپتال میں صفائی کے نظام کو بہتر کیا جائے اور جو لوگ گھر بیٹھے تنخواہ لے رہے ہیں جن میں چند کلریکل سٹاف بھی شامل ہیں ان کو پابند کیا جائے کہ وہ اپنی ڈیوٹی سرانجام دے۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.