صوبائی حکومت کاقانون ساز اسمبلی میں اقلیتوں کیلئے الگ نشست بڑھانے پر غور

پیر 13 جولائی 2015 23:05

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء) مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت قانون ساز اسمبلی میں اقلیتوں کیلئے الگ نشست بڑھانے پر غور کر رہی ہے ۔صوبائی حکومت اقلیتوں کے تحفظ کیلئے خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کوذرائع کے مطابق 8جون کو قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں بھاری مینڈیٹ سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد مسلم لیگ ن نے اپنی حکومت جی بی میں قائم کیا ہے ۔مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت میں گلگت بلتستان میں اقلیتوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھاتے ہوئے قانون ساز اسمبلی میں اقلیتوں کیلئے الگ نشست بڑھانے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے اس حوالے سے صوبائی حکومت کے وزراء اور ممبران اسمبلی مشاورت بھی کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :