سلمان خان ایک بار پھر سنگیتا بجلانی کی زلفوں کے اسیر ہوگئے
منگل 14 جولائی 2015 14:41
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی۔2015ء) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان اوران کی سابقہ محبوبہ سنگیتا بجلانی کو ایک بار پھر ساتھ ساتھ دیکھا جارہا ہے جب کہ دونوں نے ایک ساتھ فلم”بہو بلی“ کی اسپیشل اسکریننگ میں بھی شرکت کی۔بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان اپنی جاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ معاشقوں کے باعث بھی خاصی شہرت رکھتے ہیں جب کہ کئی غیر ملکی حسیناوٴں کو بالی ووڈ میں متعارف کرانے کاسہرا بھی انہی کے سر جاتا ہے۔
سلمان خان کا بالی ووڈ کی اداکار ہ سنگیتا بجلانی کے ساتھ بھی معاشقہ خبروں کی زینت بنا جو کہ طویل عرصے تک جاری رہا تاہم دونوں کی علیحدگی کے بعد اداکارہ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہرالدین سے شادی کرلی تھی۔دوسری جانب گزشتہ دنوں سلمان خان نے اپنی آنے والی فلم ”بجرنگی بھائی جان“ کی پروموشن کے دوران شادی سے متعلق سوال پراپنے گھروالوں کی مرضی سے شادی کا اعلان کیا جب کہ اگلے روز ہی شادی نہ کرنے اور محبت کے دور میں واپسی کا اعلان کردیا تھا جس پرمداحوں نے حیرانی کا اظہار کیا تھا تاہم اب ایک پھر سلمان خان کو اپنی سابقہ محبوبہ سنگیتا بجلانی کے ساتھ دیکھا جارہا ہے۔(جاری ہے)
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
مجھے پروٹوکول کیوں دے رہے ہو، میں نے کرپشن تھوڑی کی ہے؟ بشریٰ انصاری
-
فلسطین ہمیشہ ہمارے دلوں اور ذہنوں میں رہتا ہے، عائزہ خان
-
سلمان خان نے مجھے فلم ’’جڑواں‘‘ سے کک آوٹ کر دیا تھا، گووندا کا دعوی
-
بھارتی پنجابی گلوکارواداکار دلجیت دوسانجھ کا گلوکارہ شازیہ منظور کو ٹربیوٹ ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
-
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین رنگیلا کی19ویںبرسی 24مئی کو منائی جائے گی
-
نبیل ظفر نے ثانیہ مرزا کو نکاح کرنے کا مشورہ دیدیا
-
تقریب کے شرکا کی جانب سے چیزیں پھینکنے پر ماہرہ خان نے خاموشی توڑ دی
-
پاکستان کی پہلی ہاتھ سے تیار کردہ اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کانز فلم فیسٹیول میں پیش
-
گلوکار اور اداکار علی ظفر نے زندگی کی 44 بہاریں دیکھ لیں
-
ہم انسان ہیں، غلط فیصلے ہوجاتے ہیں،آغا علی
-
غریب لڑکے سے شادی نہیں کروں گی، ملائیکہ ریاض
-
بھارتی اداکارہ نے سابق شوہرکرن ویرمہرا سے شادی کو سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.