کیٹلان پولیس نے مقتول پاکستانی کا پاکستانی قاتل گرفتار کرلیا

بدھ 15 جولائی 2015 21:06

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء) بارسلونا کے مرکزی محلہ روال میں اتوار کی صبح ایک پاکستانی نے چھریوں کے وار کر کے دوسرے پاکستانی کو قتل کر دیا تھا۔ بعد ازاں کیٹلان پولیس کے خصوصی یونٹ برائے تفتیش جرم کے حوالہ یہ کیس کیا گیا۔ جس نے چند ہی گھنٹوں بعد 44 سالہ پاکستانی کو قتل کے جرم میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق لڑائی شارع پیرالیل اور نووء دے رمبلا کی نکڑ پر صبح 5?15 پر ہوئی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں مقتول کو زخمی حالت میں ایمرجنسی سروسز نے ہسپتال منتقل کیا۔ جہاں وہ چھریوں کے وار کے باعث لگنے والے زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گیا۔ کمیونیٹی ذرائع کے مطابق لڑائی کی وجہ اس جگہ پر موجود ڈسکو کلب سے نکلنے والے نوجوانوں کو بیئر اور برگر میں پہل کرنے پر پیدا ہونے تنازع بنا۔ مقتول کی عمر 63 سال کے لگ بھگ ہے اور سرگودھا کا رہائشی ہے۔ جبکہ قاتل کا تعلق منڈی بہاؤالدین ہے۔ ایک اور دوسرے افسوسناک واقعہ میں کیٹلان شہر للیدا میں ایک پاکستانی نے خودکشی کر لی۔

متعلقہ عنوان :