وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے ملاقات
وفاقی حکومت کی خیبرپختونخوا حکومت کو پشاور ، نوشہرہ، مردان اور چارسدہ کے درمیان فاسٹ ٹریک ٹرین چلانے کے منصوبے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی وفاقی حکومت نے چمکنی سے حیا ت آباد تک ماس ٹرانزٹ منصوبے کیلئے ریلوے ٹریک کیساتھ ریلوے کی اراضی خیبرپختونخوا حکومت کو لیز پر فراہم کرنے کی درخواست کو لاہور، پشاور ریلوے ٹریک کو ڈبل کرنے کی فیزیبلٹی سے مشروط کر دیا
جمعرات 16 جولائی 2015 21:59
پشاور((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جولائی۔2015ء) )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی تجویز پر وفاقی حکومت نے پشاور ، نوشہرہ، مردان اور چارسدہ کے درمیان فاسٹ ٹریک ٹرین چلانے کے منصوبے میں مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے تاہم چمکنی سے حیا ت آباد تک ماس ٹرانزٹ کے منصوبے کیلئے ریلوے ٹریک کے ساتھ ریلوے کی اراضی خیبرپختونخوا حکومت کو لیز پر فراہم کرنے کی درخواست کو وفاقی حکومت نے لاہور۔
پشاور ریلوے ٹریک کو ڈبل کرنے کی فیزی بلٹی سے مشروط کر دیا ہے یہ پیشرفت جمعرات کے روزخیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے درمیان بات چیت میں ہوئی اجلاس میں خیبرپختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ کے ڈپٹی چیئرمین سینٹر محسن عزیز، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈاکٹر حماد آغا، وزارت ریلوے کے سیکرٹری اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے اجلاس کے دوران خیبرپختونخوا حکومت کی تجویز پر پشاور میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کیلئے ریلوے ٹریک سے ملحقہ اراضی کی فراہمی اور پشاور ریجن کے چار اضلاع میں موجود ریلوے ٹریک کو جدید ٹرین کیلئے استعمال کے مجوزہ منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا اور ان منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لینے کیلئے صوبائی اور وفاقی حکومت کے ماہرین پر مشتمل مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا اجلاس میں منصوبوں کے قابل عمل ہونے کے دیگر امکانات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے پشاور میں ماس ٹرانزٹ اور چار اضلاع کے درمیان سرکلر ریل کے منصوبوں کو چار وں اضلاع کے عوام کو سفر کی جدید اور بہترین سہولت کی فراہمی کے اعتبار سے انتہائی منفرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اس مقصد کیلئے چاروں اضلاع کے موجودہ بوسیدہ ریلوے ٹریک کو تبدیل کرنے کیلئے بھی تیار ہے اُنہوں نے کہاکہ چمکنی سے حیات آباد تک ریلوے ٹریک سے ملحقہ اراضی صوبائی حکومت کو ماس ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ منصوبے کیلئے فراہم کردی جائے تو اس ٹریک کے دونوں اطراف تجاوزات اور گندگی کا بھی خاتمہ ہو جائے گا اور پشاور کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہو گا اُنہوں نے وفاقی وزیرریلوے کی درخواست پر بنوں میں ریلوے اراضی سے تجاوزات ہٹانے میں بھر پور مدد اور تعاون کے علاوہ خیبرپختونخو ا میں 25 ریلوے پھاٹکوں کی تعمیر نو میں تعاون کا بھی یقین دلایا اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے خیبرپختونخوا میں ریلوے اراضی سے تجاوزات ہٹانے میں خیبرپختونخوا حکومت کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد میں باقی تین صوبے ناکام رہے ہیں اُنہوں نے واضح کیا کہ ماس ٹرانزٹ منصوبے کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کو درکار ریلوے اراضی لاہور۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.