بھارت کا چین سے بڑی تجارتی ریاست ہونے کا دعویٰ

منگل 21 جولائی 2015 13:23

بھارت کا چین سے بڑی تجارتی ریاست ہونے کا دعویٰ

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء) جنوبی کوریا کی ملٹی نیشنل کمپنی ایل جی بھارت کے مینیجنگ ڈائریکٹر سون نون نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا ہے کہ بھارت چین سے زیادہ برامداد کی صلاحیت کا مالک ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بھارت اپنے کاروباری اداروں کے بنیادی ڈھانچے میں تبدیلی لا کر خطے میں سب سے بڑا اور اہم برامدی مرکز بن سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ان تمام توقعات کے بر عکس بھارتی کارپوریٹ سیکٹر تاحال سست روی کا شکار ہے جبکہ گزشتہ سہ ماہی کے دوران بھارتی کارپوریٹ کے منافع جات میں 10فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے حالیہ دورہ جنوبی کوریا کے دوران وہاں کے تاجروں کو بھارت میں سرمایہ کاری کے لئے مدعو بھی کیا تھا۔ یاد رہے ایل جی بھارت میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے والی کمپنی ہے

متعلقہ عنوان :