کراچی؛پولیس افسران کے قتل کا ملزم پولیس اسٹیشن سے اسپیشل پارٹی کے سونے کا فائدہ اٹھا کر فرار

منگل 21 جولائی 2015 19:43

کراچی؛پولیس افسران کے قتل کا ملزم پولیس اسٹیشن سے اسپیشل پارٹی کے سونے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء) کراچی میں پولیس اسٹیشن سے پولیس افسران کے قتل کا ملزم اسپیشل پارٹی کے سونے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گیا ، ملزم کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مبینہ ٹاؤن پولیس ا سٹیشن سے پولیس افسران کے قتل کا ملزم فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

ملزم ریحان بنگالی کو سرجانی ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کی اسپیشل پارٹی سوتی رہی جس کا فائدہ اٹھا کر ملزم فرار ہوگیا۔ملزم اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔ اس سے قتل سمیت دیگر مقدمات کی تفتیش کی جا رہی تھی۔ مفرور ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ غفلت و لاپرواہی برتنے پر پولیس کی سپیشل پارٹی میں شامل اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :