کراچی :بارش سے 117 فیڈر ٹرپ ، متعدد علاقے 10 گھنٹوں سے بجلی سے محروم

بدھ 22 جولائی 2015 11:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء) کراچی میں بارش سے ٹرپ ہونے والے ایک درجن سے زائد فیڈر بحال نہ ہونے سے متعدد علاقے ابتک بجلی سے محروم ہیں جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کراچی میں گزشتہ رات تیز ہوا کے ساتھ ہونے والی بارش کے ساتھ بجلی کے ایک سو سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے تھے ، دس گھنٹے سے زائد گذرنے کے باوجود ایک درجن سے زائد فیڈر بحال نہ ہونے سے متعدد علاقوں کی بجلی معطل ہے۔

(جاری ہے)

گڈاپ ، سرجانی ، ملیر ، بلدیہ ٹاؤن ، لانڈھی ، گلبہار،ناظم آباد ، لیا قت آباد ، فیڈرل بی ایریا صدر اور لیاری کیکچھ علاقے گزشتہ 10 گھنٹے سے بجلی سے محروم ہیں۔ بجلی کی عدم فراہمی سی شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گزشتہ رات بارش کے بعد کے الیکٹرک کے 1400 میں سے 117 فیڈرز ٹرپ کرگئے تھے جس کے باعث گڈاپ ، نارتھ کراچی ، فیڈرل بی ایریا ، اورنگی ، پی ای سی ایچ ایس ، ملیر ، محمودآباد ، ڈیفنس ، کلفٹن سمیت مختلف علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے تھے۔ کے الیکٹرک کیترجمان کے مطابق 15 فیڈرز کی بحالی کیلئے کام جاری ہے۔ متعدد مقامات پر ٹوٹے ہوئے تاروں کی مرمت بھی کی جارہی ہے۔ کچھ علاقوں میں معمول کی خرابیاں ہیں ، جلد درست کردی جائِیں گی۔

متعلقہ عنوان :