انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر لکھنے کے الزام میں ایم کیوایم کے رہنماء قمر منصور کو 90 روز کے ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دے دیا
بدھ 22 جولائی 2015 18:45
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنماء اور سابق صوبائی وزیر قمر منصور کو 90 دن کے ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ قمر منصور جو کہ سابق وزیر کھیل رہ چکے ہیں کو رینجرز نے نائن زیرو ہیڈ کوارٹرز پر چھاپے کے دوران پارٹی کے رابطہ کمیٹی کے سربراہ کیف وراء سمیت گرفتار کیا۔
گزشتہ ہفتے کراچی میں نفرت انگیز تقاریر کے انتظامات کرنے پر ان کی گرفتاری عمل میں آئی۔ سفید شلوار قمیض میں ملبوس قمر منصور کو سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ ان کے وکیل نے درخواست پیش کی کہ ان کا موکل ہائی بلڈ پریشر کا مریض ہے اور ریڑھ کی ہڈی کی تکلیف میں مبتلا ہے اس لئے انہیں علاج کیلئے ہسپتال بھیجا جائے۔(جاری ہے)
تاہم رینجرز کے وکیل نے اس درخواست کی مخالفت کرتیہوئے کہا کہ ملزم کو حراست میں تمام ضروری طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں۔
طرفین سے دلائل سننے کے بعد جج نے قمر منصور کا 90 روزہ ریمانڈ دے دیا۔ اور ایک ہفتے کے اندر ان کی میڈیکل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ قبل ازیں عدالت نے ایم کیو ایم کے تین کارکنوں یوسف میمن‘ ناصر چنگاری اور عبدالرحمن کی 90 روزہ ریمانڈ کی درخواست تسلیمکی جن کو ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں گزشتہ ہفتے حراست میں لیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.