عید کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد بجلی کی لوڈ شیڈنگ دوبارہ شروع ، صنعتی شعبے کیلئے لوڈ شیڈنگ ختم کردی گئی

بدھ 22 جولائی 2015 22:36

عید کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد بجلی کی لوڈ شیڈنگ دوبارہ شروع ، صنعتی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جولائی۔2015ء) وزارت پانی وبجلی نے عید کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد بجلی کی لوڈ شیڈنگ دوبارہ شروع کردی ہے تاہم صنعتی شعبے کیلئے لوڈ شیڈنگ ایک مرتبہ پھر ختم کردی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے عید کی تعطیلات میں ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا گیا اور عوام نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ وفاقی وزیر عید کے دنوں میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے اپنے اعلان پر عملدرآمد کرانے میں کامیاب رہے ہیں ۔

دریں اثناء وزارت پانی وبجلی کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ صنعتی شعبے کیلئے لوڈ شیڈنگ ایک مرتبہ پھر ختم کردی گئی ہے یہ فیصلہ اس لئے کیا گیا ہے کہ رمضان اور عید الفطر کے بعد بجلی کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔ نومبر 2014ء کے بعد ایک مرتبہ پھر صنعتی شعبے کیلئے لوڈ شیڈنگ زیرو کی گئی ہے اور جنوری سے مئی تک مختصر عرصے کیلئے صنعتی شعبے میں بجلی کی ڈیمانڈ بڑھنے سے لوڈ شیڈنگ کی گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :