کالاباغ ڈیم بارے عمران خان کا بیان ملک توڑنے کی سازش ہے ، پی ٹی آئی کے چیئرمین کو مناظرے کاچیلنج کرتا ہوں، عمران نے کالا باغ ڈیم بنانے کی بات کرکے تین صوبائی اسمبلیوں کی قراردادوں کا مذاق اڑایا ہے، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور کی پریس کانفرنس
بدھ 22 جولائی 2015 23:31
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جولائی۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ، رکن قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور نے کالاباغ ڈیم کے حوالے سے عمران خان کے بیان کو ملک توڑنے کی سازش قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین کو مناظرے کیلئے چیلنج کردیا ، عمران خان نے کالا باغ ڈیم بنانے کی بات کرکے تین صوبائی اسمبلیوں کی قراردادوں کا مذاق اڑایا ہے ۔
بدھ کو یہاں پشاو رپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چترال میں سیلاب کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوتی ہے، صوبائی حکومت کو سیلاب کے سدباب کیلئے اقدامات اٹھانے چاہئے تھے ان کا کہناتھاکہ اگر کالاباغ ڈیم بنا تو خیبر پختونخوا کے چار صوبے ڈوب جائینگے جس میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا شہر بھی شامل ہے۔(جاری ہے)
اگر حکومت پنجاب کو سیلاب سے بچانا چاہتی ہے تو دریائے راوی‘ جہلم ‘ ستلج اور دریائے چناب پر ڈیم تعمیر کرائے کیونکہ سیلاب انہیں دریاوں پر آتے ہیں نہ کہ دریائے سندھ میں۔
دریائے سند ھ کا پانی روکنے کیلئے داسو اور باشا ڈیم بنائے جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور پنجاب نے تبدیلی کا نعرہ لگا کر پختونوں کو دھوکا دیا جس کاثبوت عمران خان کا بیان ہے، عمران خان نہ پختون ہیں نہ ہی پاکستانی ، وہ صرف ایک پنجابی ہے جو پختونوں کا دشمن ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور سند ھ کے عوام کالا باغ ڈیم کو بننے نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ آفتاب احمد خان شیرپاو ‘ جماعت اسلامی اور دیگر سیاسی جماعتیں اپنا موقف واضح کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
-
سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا
-
وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
-
پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا
-
5 سالوں میں ہر ضلع میں سٹیٹ آف دی آر ٹ ہسپتال بنا کرجاؤں گی
-
مزدور کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے، حکومت آئندہ بجٹ میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.