جنوبی افریقہ ، بنگلہ دیش کے مابین جاری پہلے ٹیسٹ کے دوران نازیبا زبان کے استعمال پر تماشائی گرفتار
جمعرات 23 جولائی 2015 11:54
چٹاگانگ ٹیسٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء)بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے دوران پولیس نے ایک تماشائی کو جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں پر تعصب آمیز جملے کسنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔
(جاری ہے)
مبینہ طور پر نازیبا زبان استعمال کرنے کا واقعہ ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھانے کی وقفے سے کچھ دیر قبل پہلے پیش آیابنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ تماشائیوں کے ایک گروہ نے فیلڈنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقی کھلاڑیوں کے لیے نازیبا زبان استعمال کی۔
جس کی شکایت کھلاڑیوں نے میچ ریفری کرس براڈ سے کی گئی۔بی سی بی کے سکیورٹی کنسلٹنٹ امام حسین نے بتایا کہ میچ ریفری نے ہمیں بتایا کہ بڑی سکرین کے نیچے کچھ تماشائیوں نے جنوبی افریقی کھلاڑیوں پر نازیبا زبان میں جملے کسے ہیں ان کے مطابق تماشائیوں کی جانب سے استعمال کی گئی زبان کرکٹ کے کھیل میں سختی سے ممنوع ہے صورتحال کے بعد پولیس نے ایک تماشائی کو گرفتار کر لیا جبکہ باقی گروہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.