افغانستان ، سکیورٹی فورسز کے حملے میں اہم طالبان کمانڈ ہلاک

جمعرات 23 جولائی 2015 20:26

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے حملے میں اہم طالبان کمانڈر ملا زندانی ہلاک ہوگیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر جنوبی صوبہ ہلمند میں سکیورٹی فورسز نے ایک گھر پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں اہم طالبان کمانڈر ملا زندانی مارا گیا بیان میں کہا گیا ہے کہ ملا زندانی کی ہلاکت طالبان کیلئے ایک بڑا دھچکا ہے `

متعلقہ عنوان :