دورہ سری لنکا: بھارتی سلیکٹر ز نے یاسر کی افادیت دیکھ کر امیت مشرا کو چانس دیدیا
جمعرات 23 جولائی 2015 21:55
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23جولائی ۔2015ء ) ہندوستان نے دورہ سری لنکا میں پاکستان کی کارکردگی اور یاسر شاہ کی افادیت کو دیکھتے ہوئے دورہ سری لنکا کیلئے اپنے ٹیسٹ سکواڈ میں لیگ سپنر امیت مشرا کو شامل کر لیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق انکی ٹیم میں شمولیت کی وجہ پاکستان کے حالیہ دورہ سری لنکا میں لیگ سپنر یاسر شاہ کی کارکردگی ہے جنہوں نے سیریز میں 24 وکٹیں لیکر پاکستان کی سیریز میں 2-1 سے فتح میں مرکزی کردار ادا کیا۔
چیف سلیکٹر سندیپ پاٹل نے نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف سری لنکن بلے بازوں کو جس جدوجہد کا سامنا کرنا پڑا، اس کو دیکھتے ہوئے ہم نے مشرا کو ترجیح دی جنہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔(جاری ہے)
32 سالہ مشرا اب تک 13 ٹیسٹ میچوں میں 43 وکٹیں لے چکے ہیں اور انہوں نے آخری مرتبہ 2011 ء میں دورہ انگلینڈ کے اوول ٹیسٹ میں ہندوستان کی نمائندگی کی تھی۔
مشرا کیساتھ سکواڈ میں ہربھجن سنگھ اور ایشون کو بھی شامل کیا گیا ہے۔یہ بھارت کی 2010 ء کے بعد لنکن سرزمین پر پہلی ٹیسٹ سیریز ہو گی۔ سیریز میں سری لنکا کے عظیم بلے باز کمار سنگاکارا ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے۔دورے میں کوئی ایک روزہ یا ٹی ٹونٹی میچ نہیں کھیلا جائیگا۔دورہ سری لنکا کیلئے ہندوستانی ٹیم ویرات کوہلی(کپتان)، مرلی وجے، شیکھر دھون، لوکیش راہل، چتیشور پجارا، اجنکے رہانے، روہت شرما، وری دھیمان ساہا، روی چندرا ایشون، ہربھجن سنگھ، امیت مشرا، بھونیشور کمار، امیش یادو، ورن ایرون اور ایشانت شرما پر مشتمل ہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.