امریکہ میں تیل کے ذخائر پر اضافے کی رپورٹ، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

جمعرات 23 جولائی 2015 22:42

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء) امریکہ میں تیل کے ذخائر میں غیر متوقع اضافے کی رپورٹ پر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک مارکیٹ میں ستمبر کے سودوں کیلئے خام تیل کی فی بیرل قیمت 1.67 ڈالر کمی کے بعد 49.19 ڈالر ہو گئی ہے اس طرح رواں سال اپریل کے بعد خام تیل کی قیمت پہلی بار 50ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی ہے۔ لندن مارکیٹ میں اگست کیلئے فی بیرل خام تیل کے سودے 91 سینٹ کمی کے بعد 56.13 ڈالر میں طے پائے۔ ماہرین کے مطابق امریکہ میں گزشتہ ہفتے تیل کے ذخائر میں غیر متوقع اضافے سے متعلق رپورٹ کے بعد تیل کی قیمیں گر گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :