ترکی نے امریکہ کود عش کے خلاف ترک ایئربیس کے استعمال کی اجازت دیدی
جمعہ 24 جولائی 2015 12:42
واشنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء ) ترکی نے امریکہ کو شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے خلاف فضائی کارروائیوں کے لیے شام کی سرحد کے قریب واقع ائیربیس کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔یہ معاہدہ کئی ماہ کے مذاکرات کے بعد طے پایا ہے تاہم ترکی کی جانب سے تاحال اس کی تصدیق نہیں ہوئی۔ امر یکی حکام کے مطابقیہ معاہدہ ٹیلی فون پر صدر براک اوباما اور ان کے ترک ہم منصب رجب طیب اردوغان کے درمیان طے پایا ہے۔
امریکی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس معاہدے کی تصدیق کی ہے۔انجرلیک ائیر بیس کے استعمال سے امریکی فوجی کی دولت اسلامیہ کو نشانہ بنانے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا، ایک امریکی اہلکار نے نیویارک ٹایمز سے بات کرتے ہوئے سے اسے ’کھیل مبدل‘ قرار دیا ہے۔(جاری ہے)
ماضی میں یہ ایئربیس سابق عراقی صدر صدام کے خلاف کارروائیوں میں بھی استعمال کی گئی تھی۔
شام کی سرحد کے قریب واقع اس ایئربیس کے استعمال سے دولت اسلامیہ کے مرکز رقہ سے فاصلہ انتہائی کم ہوجائے گا۔وائٹ ہاوٴس نے تاحال اس معاہدے پر تبصرہ نہیں کیا تاہم وائٹ ہاوٴس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے کہا ہے کہ صدر اوباما اور صدر اردوغان نے گفتگو کے دوران ’تعاون بڑھانے‘ پر اتفاق کیا ہے۔اس معاہدے سے دولت اسلامیہ کے خلاف مہم میں ترکی کی شرکت بڑھ گئی ہے۔واضح رہے کہ ترک حکومت پر ملک میں دولت اسلامیہ کے خلاف ناگزیر اقدامات نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ترکی کی حکومت نے سوروچ میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کا الزام دولت اسلامیہ پر عائد کیا تھا، جس میں ایک 20 سالہ بمبار کی شناخت کی گئی تھی اور خیال کیا گیا تھا وہ گذشتہ سال شام چلا گیا تھا۔ترک وزیراعظم نے اس حملے کے بعد قومی سلامتی کے لیے ’تمام ضروری اقدامات‘ کرنے کا عندیہ دیا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.