جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد تحریک انصاف کی سینئر قیادت کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے ، پارٹی کے سینئر رہنماؤں جہانگیر ترین اور حامد خان کے درمیان بیان بازی عروج پر پہنچ گئی، حامد خان کے بیان کا جواب نہیں دینا چاہتا اس بارے میں پارٹی اجلاس میں بات کروں گا ، انکوائری کمیشن رپورٹ نظریہ ضرورت کے تحت آئی ہے ،جہانگیر ترین ،جہانگیر ترین اور حامد خان کی لڑائی میں نہیں پڑنا چاہتی،شیریں مزاری،سینئر رہنماؤں کے درمیان مخالفانہ بیان بازی افسوسناک ہے ، افتخار چوہدری کی پارٹی میں شامل نہیں ہورہا، جسٹس وجیہہ الدین
اتوار 26 جولائی 2015 23:30
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جولائی۔2015ء) 2013ء کے عام انتخابات کے حوالے سے انکوائری کمیشن کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد تحریک انصاف کی سینئر قیادت کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے ، پارٹی کے سینئر رہنماؤں جہانگیر ترین اور حامد خان کے درمیان بیان بازی عروج پر پہنچ گئی ۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنماء جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ میں حامد خان کے بیان کا جواب نہیں دینا چاہتا اس بارے میں پارٹی اجلاس میں بات کروں گا ، انکوائری کمیشن رپورٹ نظریہ ضرورت کے تحت آئی ہے ۔
جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے پیرا گراف 534 کو نظریہ ضرورت سمجھا جا سکتا ہے۔پی ٹی آئی کے رہنماء حامد خان کا کہنا ہے کہ انتخابی دھاندلی میں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا کوئی کردار نہیں،جہانگیر ترین کی غلطیوں نے تحریک انصاف کو یہ دن دکھایا۔(جاری ہے)
انھوں نے کہاکہ نظریہ ضرورت کا اسے علم ہوگا جو نظریہ ضرورت والوں کے ساتھ رہا ہوگا،جہانگیر ترین اپنی غلطیاں چھپانے کے لیے الٹی سیدھی باتیں کررہے ہیں۔
ادھر تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ میں جہانگیر ترین اور حامد خان کی لڑائی میں نہیں پڑنا چاہتی جبکہ جسٹس وجیہہ الدین کا کہنا ہے کہ مخلفانہ بیان بازی افسوسناک ہے ، میں افتخار چوہدری کی پارٹی میں شامل نہیں ہورہا ۔ حامد خان نے گزشتہ روز دھرنوں میں پیدا کشیدہ صورتحال کا ذمہ دار جہانگیر ترین کو دیتے ہوئے بیان دیا تھا کہ جہانگیر ترین پرویز مشرف کے ساتھی رہے ہیں اور انہوں نے پارٹی کو بہت نقصان پہنچایا ہے اور وہ عمران خان کو مس گائیڈ کرنے کی کوشش کرتے رہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.