پاکستان جاسوسی کے سافٹ وئیر کی خریداری میں دلچسپی لیتا رہا‘ وکی لیکس
منگل 28 جولائی 2015 15:00
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) وکی لیکس نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان موبائل کے ڈیٹا تک رسائی کے لئے جاسوسی سافٹ وئیر خریدنے میں دلچسپی لیتا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پرائیویسی کے حوالے سے ایک تنظیم پی آئی کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ حکومت نے یہ نگرانی اور جاسوسی کے آلات مختلف ذرائع سے حاصل کئے جن میں ایرکسن‘ الکاٹیل‘ ہوائی‘ ایس ایس ایٹ اور پوٹیماکو شامل ہیں۔
یہ تشویش بڑھتی جا رہی ہیکہ مقامی قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انٹیلی جنس ایجنسیاں مختلف موبائل ڈیوائسز میں مداخلت کر کے ڈیٹا حاصل کر سکتی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ایک سافٹ وئیر جو اعلیٰ سطحی جاسوسی کرتا ہے وہ ریموٹ کنٹرول سسٹم (آر سی ایس) ہے جو اٹلی کی ہیکنگ ٹیم (ایچ ٹی) نے تشکیل دیا ہے جو جاسوسی آلات کے لئے دنیا بھر میں مشہور ہے اور یہ آلات سوڈان‘ بحرین‘ سعودی عرب‘ بھارت‘ میکسیکو اور روس کو فروخت کئے گئے ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.