کمشنر ساہیوال ڈویژن کا گرلز کالجز فرید ٹاؤن اور گوگیرہ میں فرسٹ ایئر کی کلاسز شروع کرنے کا حکم
منگل 28 جولائی 2015 16:58
چیچہ وطنی ۔ 28 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن سہیل شہزاد نے نئے تعمیر ہونیوالے گرلز کالجز فرید ٹاؤن اور گوگیرہ میں اسی سیشن سے فرسٹ ایئر کی کلاسز شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے محکمہ بلڈنگ کو ہدایت کی ہے کہ 15 دن کے اندردونوں کالجوں کو محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے حوالے کیا جائے ۔انہوں نے دونوں کالجوں میں ٹیچنگ سٹاف کو تعینات کرنے کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ داخلوں کے فوراً بعد پڑھائی کا عمل شروع ہو سکے ۔
اپنے دفتر میں مالی سال 2014-15 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے محکمہ تعلیم میں جاری دیگر منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی بھی ہدایت کی تا کہ ساہیوال ڈویژن کے طلباء و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر آ سکیں ۔(جاری ہے)
اجلاس میں ڈی سی او ساہیوال آصف اقبال چوہدری اورڈی سی او اوکاڑہ قیصر سلیم کے علاوہ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حبیب جیلانی وینس اور متعلقہ محکموں کے ڈویژنل افسروں نے بھی شرکت کی ۔
اجلاس کو بتایا گیاکہ یونیورسٹی آف ساہیوال کا پی سی ون تیار کر کے محکمہ بلڈنگ کوبھجوا دیا گیا ہے جس کے تحت یونیورسٹی کی تعمیر پر ایک ارب 72 کروڑ 4 لاکھ روپے لاگت آئے گی ۔کمشنر نے ڈائریکٹر کالجز کو ہدایت کی کہ منصوبے کی منظوری کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں تا کہ تعمیراتی کام کا آغاز ہو سکے ۔اجلاس میں کمشنر نے ساہیوال میں تعمیر ہونیوالے نئے ان ڈور جمنازیم کی خراب حالت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایک کمیٹی بھی قائم کر دی جو 15 دن میں رپورٹ تیار کر کے ناقص تعمیر میں ملوث ذمہ داروں کا تعین کرے گی ۔کمشنر سہیل شہزاد نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ نئے مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کی 31 جولائی تک منظوری کو یقینی بنائیں تا کہ حکومت سے فنڈز جاری کروا کر کام کا آغاز کیا جا سکے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.