پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا آزاد کشمیر کی کمانڈ سردار یعقوب کے حوالے کرنے کا فیصلہ
حتمی اعلان بلاول بھٹو زرداری دورہ آزاد کشمیر کے دوران کریں گے،ذرائع
بدھ 29 جولائی 2015 12:33
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء ) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں آئندہ الیکشن سے قبل بغاوت کا خدشہ، مرکزمی قیادت نے پارٹی کی صدارت آزاد کشمیر کے موجودہ صدر سردار یعقوب کے سپر د کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے ۔ صدر ریاست آزاد کشمیر میں 2016کے عا م انتخابات کی انتخابی مہم شروع ہونے سے قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر پارٹی صدارت کا عہدہ سنبھالیں گئے ۔
انتہائی معتبر ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب کی پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ، اور آزاد کشمیر میں سیاسی امور کی انچارج محترمہ فریال تالپور کے درمیان گزشتہ روز دبئی میں ملاقات ہوئی ہے جس میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی کمانڈ سردار یعقوب کے حوالے کرنے اور آئندہ عام انتخابات پر تفصیلی بات چیت کی گئی ،ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے دوران سردار یعقوب نے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی صدارت کیلئے رضا مندی ظاہر کر دی ہے جس کے بعد پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے پارٹی کی صدارت کا فیصلہ صدر ریاست سردار یعقوب کے سپرد کرنے کا اصولی فیصلہ کی گیا ہے جسکا حتمی اعلان بلاول بھٹو زرداری کے دورہ آزاد کشمیر اور راولاکوٹ میں جلسے کے بعد کیا جائے گا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.