مون سون کی طوفانی بارشوں کے نتیجے میں مزید26 افراد ہلا ک ہوگئے

جمعرات 30 جولائی 2015 13:58

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء)مغربی بھارتی ریاست میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مون سون کی طوفانی بارشوں کے نتیجے میں مزید26 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی حکام کے مطابق ریاست گجرات میں تیز ہوا اور شدید بارش کے سبب بجلی اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا دیہات کے رہنے والوں کے اس طوفان بادو باراں میں پھنس جانے کے خدشات بہت زیادہ بڑھ گئے حالیہ سیلاب میں گجرات کے دو ہزار سے زائد گاؤں متاثر ہوئے گجرات کے ریاستی ایمرجنسی کنٹرول روم کے مطابق زیادہ تر دیہات سے ہمارا رابطہ منقطع ہو چکا اور ان علاقوں سے ہم تک کوئی خبر نہیں پہنچ رہی ہے۔