فورٹرس ناکہ پر فوجی وپولیس اہلکاروں کو زدوکوب کرنیوالی خاتون گرفتار،اہم سیاسی شخصیت کی بھتیجی ہے:ذرائع
جمعرات 30 جولائی 2015 15:14
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جولائی2015ء) فورٹرس آرمی ناکہ پر خود کو اہم شخصیت کی بھتیجی کہنے والی کار سوار خاتون نے آرمی و پولیس اہلکارون کو زدوکوب کیا اور کار سرکار میں مداخلت کی جس پر اسے گرفتار کرکے نائب صوبیدار محمد عارف کی درخواست پر سنگین دفعات کے تحت تھانہ شمالی چھاﺅنی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق مذکورہ خاتون موقع پر اپنے آپ کو اہم سیاسی شخصیات کا رشتے دار بتاتی رہی اور اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔
فورٹریس ناکہ پر آرمی اور پولیس اہلکار موجود ہوتے ہیں جو کسی بھی گاڑی اور لوگوں کی شناختی دستاویزات بھی چیک کرتے ہیں۔ گزشتہ رات ایک لگژری گاڑی نمبر LEL180 پر سوار خاتون اور اس کے ڈرائیور کو ناکہ پر روکا گیا اور ان سے گاڑی کی چیکنگ کے بعد شناختی دستاویزات طلب کی گئیں۔(جاری ہے)
اس دوران کار سوار خاتون نے اونچی آواز میں بولنا شروع اور گاڑی سے نکل کر نائب صوبیدار محمد عارف اور پولیس اہلکار کو زدوکوب کرنا شروع کردیا۔
نائب صوبیدار نے اپنے سینئر کو واقعہ سے آگاہ کیا، جونہی افسران موقع پر پہنچے تو خاتون نے ان کو بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کردیں۔ ایف آئی آر کے مطابق خاتون نے فوجی اور پولیس اہلکار کی یونیفارم بھی پھاڑدی جس پر خاتون کو گرفتار کرکے تھانہ شمالی چھاﺅنی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس نے خاتون کے خلاف نائب صوبیدارمحمد عارف کے بیان پر مقدمہ 985/15 زیر دفعہ 353,186 سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کرلیا اور خاتون کو حوالات میں بند کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کا نام رئیسہ بی بی اور وہ گرین ٹاﺅن کی رہائشی بتائی گئی ہے جو خود کو ایک اہم سیاسی شخصیت کی بھتیجی بتاتی ہے۔ اس نے دیگر کئی اہم سیاستدانوں کے نام لے کر اہلکاروںکو دھمکی دی کہ وہ ان کی رشتے دار ہے۔ اس سلسلہ میں جب تھانہ شمالی چھاﺅنی رابطہ کیا گیا تو انہوں نے خاتون رئیسہ کے خلاف مقدمہ کے اندراج اور آرمی و پولیس اہلکاروں کو زدوکوب کرنے کی تصدیق کی ہے۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.