خیبر پختونخوا ،فاٹامیں سرمایہ کاری کیلئے فضاء انتہائی سازگار ہے،ملکی ،غیر ملکی سرمایہ کار مواقع سے بھرپورفائدہ اٹھاسکتے ہیں،سردارمہتاب
جمعرات 30 جولائی 2015 16:45
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء)گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان نے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پیغام دیا ہے کہ اللہ کے فضل سے اب نہ صرف صوبہ خیبر پختونخوا بلکہ فاٹامیں بھی سرمایہ کاری کیلئے فضاء انتہائی سازگار ہے اورملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار اس صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپورفائدہ اٹھاسکتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ باڑہ تحصیل میں 2009ء سے بند چھوٹے کارخانوں کو دوبارہ چالوکیا ہے اور اب ڈیڑھ سو کے لگ بھگ بڑی صنعتوں کو بھی چالوکررہے ہیں۔ مہمند ماربل سٹی پرکام جاری ہے اور فاٹاکی جامع منرل پالیسی کا اعلان ہوچکا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ صوبے اور فاٹا میں حالات سرمایہ کاری کیلئے سازگار ہیں۔وہ گزشتہ رات پشاور میں خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی جانب سے بارویں بزنس ایکسی لینس ایوارڈ 2013-14کی تقریب کی صدارت کر رہے تھے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بلا شبہ وفاقی وزیر خزانہ کا پشاور آنا اور اس صوبے کی بزنس کمیونٹی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں ان کی بہترین کاروباری پرفارمنس پر اعزازات سے نوازنا ان کیلئے حوصلہ افزا ئی کی بات ہے ۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ سنیٹر محمد اسحق ڈار کے توسط سے حکومت اور بزنس کمیونٹی کے مابین خوشگوار تعلقات کو فروغ ملے گا۔انہوں نے خیبر پختونخوا چیمبر کے صدر، ان کی کابینہ اوربزنس ایکسی لینس ایوارڈ کمیٹی کے چیئرمین کو 12th Business Excellence Award 2013-14تقریب کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کی بزنس کمیونٹی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ کے نتیجے میں بری طرح متاثر ہوئی ہے اور انتہائی نامساعد حالات میں بھی بہترانداز میں کاروباری سرگرمیاں جاری رکھتے ہوئے سرمایہ کاری،برآمدات اور تجارت کے شعبے میں اپنی بھرپور کاروباری کارکردگی دکھا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کے جان و مال کو ہرممکن تحفظ فراہم کرے گی اور انشاء اللہ تعالیٰ ان اقدامات سے یہ صوبہ اور فاٹا بھی معاشی اعتبار سے بھرپور ترقی کریگا۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی ترقی سے صوبے میں بے روزگاری کی شرح میں کمی واقع ہوگی اور غربت کا خاتمہ ہوگا۔ تقریب سے وفاقی وزیر خزانہ اور کئی دوسری شخصیات نے بھی خطاب کیا اور خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر بہترین خدمات پر 19 صنعتکاروں میں گولڈ میڈل تقسیم کئے گئے جبکہ درجنوں صنعتکاروں کو سرٹیفکیٹس اور شیلڈز دئے گئے ۔ انڈسٹریز میں گولڈ میڈلز حاصل کرنے والوں میں لکی سیمنٹ ، گدون ٹیکسٹائل ملز ، ایسوسی ایٹڈ اندسٹریز، ڈینز انڈسٹریل اور خیبر ٹوبیکو شامل ہیں۔ اسی طرح کمرشل سیکٹر میں دو گولڈ میڈلز الامداد جنرل ٹریڈنگ کے حصے میں آئے جبکہ سروسز سیکٹر میں گولڈ میڈلز حاصل کرنے والوں میں خالد کارپوریشن ، حارث انٹرپرائز، سٹی یونیورسٹی، ٹریول اینڈ مور، خالد گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی ، ایز الیکٹرانکس اور زاہد ٹریولز شامل ہیں ۔ اسکے علاوہ بہترین خدمات پر کئی صنعتکاروں کو شیلڈز اور سرٹیفکیٹس سے نواز ا گیا۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.