باڑہ تحصیل میں 2009ء سے بند چھوٹے کارخانوں کو دوبارہ چالوکیا ہے اور اب ڈیڑھ سو کے لگ بھگ بڑی صنعتوں کو بھی چالوکررہے ہیں،گورنر خیبر پختونخوا
جمعرات 30 جولائی 2015 17:07
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء)گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان نے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پیغام دیا ہے کہ اللہ کے فضل سے اب نہ صرف صوبہ خیبر پختونخوا بلکہ فاٹامیں بھی سرمایہ کاری کیلئے فضاء انتہائی سازگار ہے اورملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار اس صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپورفائدہ اٹھاسکتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ باڑہ تحصیل میں 2009ء سے بند چھوٹے کارخانوں کو دوبارہ چالوکیا ہے اور اب ڈیڑھ سو کے لگ بھگ بڑی صنعتوں کو بھی چالوکررہے ہیں۔ مہمند ماربل سٹی پرکام جاری ہے اور فاٹاکی جامع منرل پالیسی کا اعلان ہوچکا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ صوبے اور فاٹا میں حالات سرمایہ کاری کیلئے سازگار ہیں۔وہ گزشتہ رات پشاور میں خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی جانب سے بارویں بزنس ایکسی لینس ایوارڈ 2013-14کی تقریب کی صدارت کر رہے تھے۔(جاری ہے)
انہوں نے امید ظاہر کی کہ سنیٹر محمد اسحق ڈار کے توسط سے حکومت اور بزنس کمیونٹی کے مابین خوشگوار تعلقات کو فروغ ملے گا۔انہوں نے خیبر پختونخوا چیمبر کے صدر، ان کی کابینہ اوربزنس ایکسی لینس ایوارڈ کمیٹی کے چیئرمین کو 12th Business Excellence Award 2013-14 تقریب کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کی بزنس کمیونٹی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ کے نتیجے میں بری طرح متاثر ہوئی ہے اور انتہائی نامساعد حالات میں بھی بہترانداز میں کاروباری سرگرمیاں جاری رکھتے ہوئے سرمایہ کاری،برآمدات اور تجارت کے شعبے میں اپنی بھرپور کاروباری کارکردگی دکھا رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کے جان و مال کو ہرممکن تحفظ فراہم کرے گی اور انشاء اللہ تعالیٰ ان اقدامات سے یہ صوبہ اور فاٹا بھی معاشی اعتبار سے بھرپور ترقی کریگا۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی ترقی سے صوبے میں بے روزگاری کی شرح میں کمی واقع ہوگی اور غربت کا خاتمہ ہوگا۔ تقریب سے وفاقی وزیر خزانہ اور کئی دوسری شخصیات نے بھی خطاب کیا اور خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر بہترین خدمات پر 19 صنعتکاروں میں گولڈ میڈل تقسیم کئے گئے جبکہ درجنوں صنعتکاروں کو سرٹیفکیٹس اور شیلڈز دئے گئے ۔ انڈسٹریز میں گولڈ میڈلز حاصل کرنے والوں میں لکی سیمنٹ ، گدون ٹیکسٹائل ملز ، ایسوسی ایٹڈ اندسٹریز، ڈینز انڈسٹریل اور خیبر ٹوبیکو شامل ہیں۔ اسی طرح کمرشل سیکٹر میں دو گولڈ میڈلز الامداد جنرل ٹریڈنگ کے حصے میں آئے جبکہ سروسز سیکٹر میں گولڈ میڈلز حاصل کرنے والوں میں خالد کارپوریشن ، حارث انٹرپرائز، سٹی یونیورسٹی، ٹریول اینڈ مور، خالد گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی ، ایز الیکٹرانکس اور زاہد ٹریولز شامل ہیں ۔ اسکے علاوہ بہترین خدمات پر کئی صنعتکاروں کو شیلڈز اور سرٹیفکیٹس سے نواز ا گیا۔مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.